ہاے مظلومہ فاطمہ زہرا
ہاے محرومہ فاطمہ زہرا
فاطمہ کا بھرے مدینے میں
غم بٹانے کوئی نہیں آیا
گھر جلانے کو کلمہ گو آے
گھر بجھانے کوئی نہیں آیا
کیا وہ اسلام کا ہی مرکز تھا
کیا مدینہ تھا وہ محمد کا
لگ رہے تھے جہاں پہ زہرا کے
تازیانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
رسیاں تھی علی کی گردن میں
اور بازار سے گزرتے تھے
سب تماشائی بن کے تکتے رہے
اور چھڑانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
در جلا قتل ہو گےء محسن
پسلیاں سیدہ کی ٹوٹ گیء
پھر بھی کہتے ہو تم کہ زہرا پر
ظلم ڈھانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
خود ہی چن نے لگی نبی زادی
بکھری تحریر اپنے بابا کی
مصطفیٰ کی سند کے ٹکڑوں کو
جب اٹھانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
ہر ستم فاطمہ پہ ڈھایا گیا
جلتا دروازہ بھی گرایا گیا
اپنے مہدی کو دی صدا اس نے
جب بچانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔
آٹھ شوال کو ہوی اکبر
پھر شہادت نبی کی بیٹی کی
گر رہا تھا مزار بی بی کا
اور بچانے کوئی نہیں آیا
فاطمہ کا بھرے۔۔۔