Kanz e Aza

قید خانے سے

A noha written by Hasnain Akbar. Lyrics in Urdu.

سمجھکے زہرا ستایا گیا سکینہ کو

قدم قدم پہ رلایا گیا سکینہ کو


وہ زخم آج بھی تازہ ہے پشت ناقہ سے

ہاے گری نہیں ہے گرایا گیا سکینہ کو


قید خانے سے سکینہ کی یہ آتی تھی صدا

پسلیاں ٹوٹ گئی میری بھی دادی کی طرح


مجھکو چلتے ہوئے ناقے سے گرایا بابا

…پسلیاں ٹوٹ گئی

ہو گیء چاربرس میں ہی سکینہ زہرا

…پسلیاں ٹوٹ گئی


وہ بھی دادا سے چھپاتی رہی اپنا پہلو

مجھ سے بھی دیکھے نہ جائے نگے علی کے آنسوں

جیتے جی میرے میرا زخم نہ دیکھے بھیا

…پسلیاں ٹوٹ گئی


کیسے آیء ہوں میں بازار سے ہو کر بابا

مجھ کو مارے گئے اس زخم پہ پتھر بابا

روکے میں کہتی رہی پھربھی کسی نے نہ سنا

…پسلیاں ٹوٹ گئی


اب سمجھ سکتی ہوں کس طرح سے سوتی ہونگی

ہاتھ پہلو پہ رکھے کیسے تڑپتی ہونگی

کروٹیں درد مجھے بھی نہیں لینے دیتا

…پسلیاں ٹوٹ گئی


ہو بہو فاطمہ زہرا سی ضعیفی چھایء

جھریاں چہرے پہ بالوں پہ سفیدی آیء

اک کمی آپکی تھی وہ بھی ہوئی پوری بابا

…پسلیاں ٹوٹ گئی


ساتھ سورج کے یہ دل ڈوب رہا ہوتا ہے

اماں کہتی ہے یہی وقت دعا ہوتا ہے

روز کرتی ہوں سر شام یہ مرنے کی دعا

…پسلیاں ٹوٹ گئی


جاکے جنت میں بھی آرام نہیں آےگا

کیا یہ ارمان میرے دل میں ہی رہ جائے گا

کیسے گودی میں اٹھاونگی میں اصغر کو بھلا

…پسلیاں ٹوٹ گئی


آپ کاسر جلے دامن میں اٹھانے کے لئے

ہاتھ دربار میں مشکل سے اٹھائے میں نے

تم کو اس وقت بھی میں نے نہ بتایا بابا

…پسلیاں ٹوٹ گئی


گر پڑی خاک پہ ناموسِ نبی پیٹ کے سر

قید خانے میں ہوئی اور قیامت اکبر

لے کے سر باپ کا بچی نے جو رو رو کے کہا

…پسلیاں ٹوٹ گئی