Kanz e Aza

قید خانے میں

A noha written by Haider Mirza. Lyrics in Urdu.

قید خانے میں اندھیرا ہی اندھیرا ہوگا

اس میں اک چھوٹی سی بچی کا جنازہ ہوگا


بیڑیاں پاؤں میں ہاتھوں پہ بہن کا لاشہ

سوچو کس طرح سے عابد نے اٹھایا ہوگا

قید خانے میں۔۔۔


پوچھتی رہتی تھی زینب سے سکینہ پیہم

کیا وطن لوٹ کے ہم کو کبھی جانا ہوگا

قید خانے میں۔۔۔


وہ سکینہ جسے سینے پہ سلاتے تھے حسین

کیا خبر تھی کہ طمانچے اسے کھانا ہوگا

قید خانے میں۔۔۔


بالیاں کانوں سے جب شمر نے چھینی ہوگی

اس گھڑی لاشہء عباس بھی تڑپا ہوگا

قید خانے میں۔۔۔


ہر طمانچے پہ یہ کہتی تھی یہ کمسن بچی

اے شقی رک ابھی عمو میرا آتا ہوگا

قید خانے میں۔۔۔