Kanz e Aza

قید زنداں میں

A noha. Lyrics in Urdu.

قید زنداں میں چھوٹی سی اک ہے قیدن

اک ہے قیدن


جانے کب ہوکے رہا جاے گی وہ اپنے وطن

اک ہے قیدن


دور بابا سے ہوی بھیا سے بھی دور ہوی

سسکیاں لے نہ سکے کتنی وہ مجبور ہوی

خون کانوں سے رواں ہاتھوں میں ہے اس کے رسن

اک ہے قیدن

قید زنداں میں۔۔۔


جب سے بچھڑی ہے وہ بابا سے کہاں سوتی ہے

یاد زندان میں بابا کو کر کے روتی ہے

کب اسے سونے بھلا دیتی ہے پتھروں کی چھبھن

اک ہے قیدن

قید زنداں میں۔۔۔


پوچھتی رہتی ہے سجاد سے کب جاؤں گی گھر

کرنا احسان یہ مجھ پر بھای مر جاؤں اگر

جہاں اصغر ہے وہاں کرنا مجھے بھای دفن

اک ہے قیدن

قید زنداں میں۔۔۔


جب وہ زنداں کی دیواروں سے ٹکراتی ہے

صرف زنجیر کے رونے کی صدا آتی ہے

روے زندان اسے روے اسے چرخ کہن

اک ہے قیدن

قید زنداں میں۔۔۔


چھایا زندان میں ہے گور اندھیرا ہاے

اور زنداں کے اندھیروں میں وہ ڈر ڈر جاے

ہاے خرشید تھی نہ آے نہ در اس کو کرن

اک ہے قیدن

قید زنداں میں۔۔۔