قیدی بنی مقتل میں کھڑی ہے
قیدی چھڑانے والی زینب
کیسے بچاے قد کو ستم سے
دین بچانے والی زینب
دین خدا مرحون ہے تیرا
خالق قد ممنون ہے تیرا
اپنی ردا سے دین خدا کا
پردہ بنانے والی زینب
قیدی بنی مقتل میں۔۔۔
خاک پہ بیٹھی سونچ رہی ہے
کیسے اپنے بال چھپاے
بکھرے ہوئے بالوں سے اپنا
چہرہ چھپانے والی زینب
قیدی بنی مقتل میں۔۔۔
آنکھ میں آنسوں پاؤں میں چھالے
بالوں میں ہے خاک سفر کی
رنج و الم سہنے آی ہے
رنج و الم سہنے آی زینب
قیدی بنی مقتل میں۔۔۔
آج اسے سب کوفے والے
باغی کی ہمشیر کہیں گے
کل کوفے میں تھی شہزادی
جو کہلانے والی زینب
قیدی بنی مقتل میں۔۔۔
کربوبلا کا سوگ مناتی
شام کے بازاروں میں آی
اپنے وطن میں بے آسوں کی
آس بندھانے والی زینب
قیدی بنی مقتل میں۔۔۔
اک سہارے باٹ رہی تھی
اک سہارے ڈھونڈ رہی ہے
دشت میں آنے والی زینب
دشت سے جانے والی زینب
قیدی بنی مقتل میں۔۔۔
نور علی اب اس سے بدکار
اور قیامت کیا گزرے گی
بازاروں میں بے پردہ ہے
پردہ سکھانے والی زینب
قیدی بنی مقتل میں۔۔۔