ھل من ناصرن ینصرنا
یا زینب یا زینب
لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے ھل من کی صدا
گھر گیء ہے شامیوں میں پھر سے آل مصطفیٰ
وقت رونے کا نہیں یہ وقت ہے لبیک کا
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
کچھ نہیں زینب سے بڑھکر یہ بتانا ہے ہمیں
فاطمہ زہرا کو ایک دن منہ دکھانا ہے ہمیں
روکنا ہے جو بقیہ سے چلا ہے سلسلہ
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
رونے والے کربلا پر اس کے دل کی آس ہے
ماتمی اسکی نظر میں بازوے عباس ہے
مان رکھنا ہے ہمیں اب خواہر شبیر کا
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
کل بھی اس نے دکھ اٹھائے تھی مگر ڈھارس اسے
غیرتِ عباس بن کر ساتھ میں سجاد ہے
آج تنہا رہ گیء ہے بانیء فرش عزا
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
کہتے ہونگے شاہ سے عباس یہ روتے ہوے
میں کٹے ہاتھوں سے بھی لڑ لونگا فوج شام سے
بس مجھے اک بار مولا اذن کر دیجیۓ عطا
لبیک لبیک یا زینب
آ رہی ہے روضہء زینب سے۔۔۔
شام ہاے شام ہاے شام ہاے شام
ہاے ہاے زینب ہاے ہاے شام
چلنے کی جو عادی نہ تھی پیدل کیء میلوں چلی
درے کبھی پتھر کبھی کھاتی رہی بنت امام
ہاے ہاے زینب ہاے ہاے شام
جانے ستم کیسا ہوا چہرہ لہو سے چھپ گیا
بنت علی سے باپ کا لیتے ہیں شامی انتقام
ہاے ہاے زینب ہاے ہاے شام
اکبر کرے کیسے بیاں دیتا ہے جب کوئی اذاں
لگتی ہے سینے پر سناں آتا ہے جب اکبر کا نام
ہاے ہاے زینب ہاے ہاے شام