Kanz e Aza

لو مل گئی زنداں سے

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

لو مل گئی زنداں سے سکینہ کو رہائی

سجاد نے یہ کہتے ہوئے لاش اُٹھائی

لو مل گئی۔۔۔


بابا چلے آئو کے میں تنہا ہوں یہاں پر

بس اتنا بتاجائو کہ دفنائوں کہاں پر

کیا قید میں ہی دفن کرے بہن کو بھائی

لو مل گئی۔۔۔


گھر جانے کی حسرت تو بر آور نہ ہوئی پر

دم ٹوٹ گیا ہوگئی آزاد تو دختر

ماں بیٹی کا سر چوم کے دیتی تھی دُہائی

لو مل گئی۔۔۔


اب شمر تماچے نہ اسے مار سکے گا

آرام سے سوئے گی تہہ خاک یہ دکھیا

لاشے سے یہی کہتی رہی فاطمہ جائی

لو مل گئی۔۔۔


بھائی نے زمیں کھود کے جب قبر سنواری

روتے ہوئے میت سوئے تربت جو اُتاری

زندان کی دیواروں سے آواز یہ آئی

لو مل گئی۔۔۔


بند آنکھیںکیے قبر میں آرام کرے گی

ماںشانا ہلاتی رہے پھر بھی نہ اُٹھے گی

یوں موت نے لوری ہے سکینہ کو سنائی

لو مل گئی۔۔۔


عابد پہ تکلم وہ مصیبت کی گھڑی تھی

جن ہاتھوں میں کھیلی تھی وہ معصوم سی بچی

اُن ہاتھوں نے تربت بھی سکینہ کی بنائی

لو مل گئی۔۔۔