میرے عمو عباس
جب پیاس بڑی پانی نہ ملا
تو رو کے سکینہ نے دی صدا
اے میرے چچا میں تم پہ فدا
اصغر ہے میرا کب سے پیاسا
تم پیاسوں کی سقای کرو
دریا سے ہمیں پانی لا دو
سر چوم کے پھر شہزادی کا
عباس جری نے فرمایا
لے دینگے تمہیں پانی یہ بچوں کو بتا دو
ہم نہر پہ جاتے ہیں اے شہزادی دعا دو
ہم بیٹھے ہیں دو زانوں تم آ گے بڑھو بی بی
خود ہاتھوں سے مشکیزہ کاندھے پہ رکھو بی بی
اے پیاسی سکینہ ہمیں سقہ تو بنا دو
ہم نہر پہ جاتے ہیں۔۔۔
میں جاؤں جو میدان میں ٹیلے پہ چلی آنا
خود دیکھنا آنکھوں سے ساحل پہ میرا جانا
تم روز ہی کہتی تھی کہ صفین سنا دو
ہم نہر پہ جاتے ہیں۔۔۔
اللہ کرے جلدی یہ ختم اداسی ہو
عباس کہ ہوتے بھی سہ روز سے پیاسی ہو
میرے بندھے ہاتھوں کو آزاد کرا دو
ہم نہر پہ جاتے ہیں۔۔۔
اظہار نہ ہو پایا اس قوت بازو کا
مجبور اطاعت ہے دل پھٹتا ہے عمو کا
للللہ اب نہ کہنا میری پیاس بجھا دو
ہم نہر پہ جاتے ہیں۔۔۔
خدمت میں بھتیجی کی کام آے میرے بازو
بلفرض جو دریا پر کٹ جائے میرے بازو
تڑپاو گی نہیں بی بی یقین مجھکو دلا دو
ہم نہر پہ جاتے ہیں۔۔۔
یہ رخصت آخر ہے بابا کو تجھے سونپا
اب تیروں کی بارش میں جاتا ہے تیرا سقہ
ایک شہر ہے فوجوں میں کمر شہ کی جھکا دو
ہم نہر پہ جاتے ہیں۔۔۔
پر خوں میں تکلم جب وہ مشک و علم دیکھے
عباس کے بیٹے نے رو کر کہا بی بی سے
بابا کی طرح سے ہمیں مشکیزہ تو لا دو
ہم نہر پہ جاتے ہیں۔۔۔