Kanz e Aza

مر کے بھی عباس کا

A noha. Lyrics in Urdu.

مر کے بھی عباس کا ساحل پہ لاشہ رہ گیا

حشر تک قبضے میں پیاسے کے دریا رہ گیا


فتح کرنے والے جنگ کربلا بتلاے تو

آج دنیا کی زباں پر نام کس کا رو گیا

مر کے بھی عباس کا۔۔۔


اتنا دنیا نے دبایا اور ابھرتا ہی گیا

نقش ہوکے کربلا تیرا فسانہ رہ گیا

مر کے بھی عباس کا۔۔۔


نصرت حق کے لئے اصغر تو رن کو جا چکے

اک تصور اک ماں اک خالی جھولا رہ گیا

مر کے بھی عباس کا۔۔۔


سن کے اکبر کی شہادت کی خبر ماں نے کہا

بعد تیرے زندگی میں اب میری کیا رہ گی

مر کے بھی عباس کا۔۔۔