مشک و علم کا ذکر وفا کی نماز ہے
ہمت کا تذکرہ ہے مگر دل گداز ہے
الفاظ مختصر ہےحکایت دراز ہے
عباس پر نبی کے نواسے کو ناز ہے
عباس شیر حق کی اداؤں کا نام ہے
عباس فاطمہ کی دعاؤں کا نام ہے
عباس ایک نام ہے انسانیت کا نام
عباس ایک پیام ہے اخلاص کا پیام
عباس ایک نظام ہے اخلاق جا نظام
عباس ایک امام ہے ایثار کا امام
ایثار ہے وفا ہے مروت ہے صبر ہے
برسے گا کربلا میں جو کھل کر وہ عرب ہے
شان و شکن جعفر تیار کی قسم
ہمزہ سے بے مثال جگر دار کی قسم
تقدیر سے دوش حیدر کرار کی قسم
اس عہد جلیل کے معیار کی قسم
ہم کیوں کہے کے ثانیء کرار کون ہے
کہہ دے گا خود عالم کے علمدار کون ہے
جاتے ہیں اس شکوہ سے عباس با ہشم
ایک دوش پر ہے مشک تو ایک دوش پر علم
نظریں لگی ہوئی ہے سوے خیمہء حرم
کہتے ہیں یہ سمند سے ہاں تیز تر قدم
نیکی کا ہے یہ کام تو اجلت غضب کی ہے
پیاسے رہے جو خود یہ کرامت نسب کی ہے
بھای کے غم میں تھا جو محمد کا نورِ عین
آنکھوں میں اشک غم تھے تو سوکھے لبوں پہ بین
روتے تھے اس طرف تو شہنشاہ مشرقین
عباس کے لبوں پہ مسلسل تھا یا حسین
بھای کا نام لے کے جہاں سے گزر گےء
مشک و علم کی خیر ہو عباس مر گئے