دیکھ کر قید خانے کا منظر
یاد آی جناب سکینہ
اشک آنکھوں سے نکلے یہ کہہ کر
یاد آی جناب سکینہ
جتنا روی تھی بے پردگی پر
اتنا روی نہ تشنہ لبی پر
دیکھ لی جب بھی چھوٹی سی چادر
یاد آی جناب سکینہ
دیکھ کر قید خانے۔۔۔
جب نگاہیں سبیلوں پہ ٹہری
پانی پیتے ہوے سب کو دیکھا
چل گےء سیکڑوں دل پہ خنجر
یاد آی جناب سکینہ
دیکھ کر قید خانے۔۔۔
دیکھ کر چاند ماہ عزا کا
قافلہ جب کوئی آتے دیکھا
بچیوں نے کہا پیٹ کر سر
یاد آی جناب سکینہ
دیکھ کر قید خانے۔۔۔
کمسنی میں اگر کوئی بچی
باپ کے آکے سینے سے لپٹی
خوں کے اشکوں سے دامن ہوا تر
یاد آی جناب سکینہ
دیکھ کر قید خانے۔۔۔
مشک دیکھی جو لپٹی علم سے
غیر حالت ہوی درد غم سے
بس پہنچتے ہی فرش عزا پر
یاد آی جناب سکینہ
دیکھ کر قید خانے۔۔۔
جب یہ سوچا کہ درے لگے تھے
جب یہ سوچا کہ خیمے جلے تھے
آگ لگنے لگی دل کے اندر
یاد آی جناب سکینہ
دیکھ کر قید خانے۔۔۔
قید خانے پہ پہنچی نگاہیں
بڑھ گیء شدت غم سے آہیں
جب بھی ویران دیکھا کوئی گھر
یاد آی جناب سکینہ
دیکھ کر قید خانے۔۔۔
جب اسیروں کی دیکھی سواری
ہو گےء اشک آنکھوں سے جاری
رک گےء دو قدم پاؤں اٹھ کر
یاد آی جناب سکینہ
دیکھ کر قید خانے۔۔۔
بنت سبط نبی کی مصیبت
نظم کرتا ہے رو رو کے عشرت
ساتھ لے کر مصائب کا لشکر
یاد آی جناب سکینہ
دیکھ کر قید خانے۔۔۔