Kanz e Aza

غمِ سبط ِ پیعمبر

A noha. Lyrics in Urdu.

قبر میں داغ غمِ سبط ِ پیعمبر لے گئے

ہم اندھیرے میں چراغوں کا یہ لشکر لے گئے


پھر نہ دیکھے آسماں نے آج تک ایسے جری

کربلا میں چُن کے شِہ جیسے بہتر لے گئے

قبر میں داغ ۔۔۔


واہ رے قسمت نہ چھوٹا مر کے در شبیر کا

حقِ دابانی حبیب ابنِ مظاہر لے گئے

قبر میں داغ ۔۔۔


ایک دن کی تھی علمداریٔ شہ کربلا

حشر تک عہدہ یہ عباسِ دلاور لے گئے

قبر میں داغ ۔۔۔


ذوالفقارِ حیدری جب فرقِ مرحب پر چلی

اک نشانی ضرب کی جبریل کے پر لے گئے

قبر میں داغ ۔۔۔


بعدِ شِہ جب لُوٹنے آئے حرم کو اشقیائ

دُر سکینہ کے سرِ زینب سے چادر لے گئے

قبر میں داغ ۔۔۔


شاہ کہتے تھے کہ جینے کا مزہ جاتا رہا

زندگی کا لُطف عباسِ دلاور لے گئے

قبر میں داغ ۔۔۔


خون کے آنسو بہاتی ہی رہی بنتِ علی

اور نیزے پر لعین شبیر کا سر لے گئے

قبر میں داغ ۔۔۔


یاد جب بچے کی آتی تھی تو کہتی تھی رباب

ماں کے دل کا چین اپنے ساتھ اصغر لے گئے

قبر میں داغ ۔۔۔