شبیر کا ماتم ہے رک نہ سکےگا
عباس کا پرچم ہے جھک نہ سکےگا
سدا انچا غازی کا پرچم رہے گا
اسی کے تو سائے میں عالم رہے گا
جہاں ابن زہرا کا پرچم رہے گا
وہاں ابن مریم کا سر خم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
ھلالِ عزا نے نکل کر صدا دی
کمر میں ہمیشہ مری خم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
یہ کالا غلاف آج بھی کہہ رہا ہے
حرم میں ہمیشہ محرم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
جسے اپنی راہیں بدلنا ہو بدلے
جلوسوں کا رستہ تو محکم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
چلے جاؤ روباہوں سے بولے غازی
بس اب اس ترائی پہ ضیغم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
بڑا معتبر آب زم زم ہے مانا
مگر اشکِ مجلس مقدم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
یہاں کوزے بھرتی مشک سکینہ
سبیلوں پہ پانی کہاں کم رہیگا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
سدا چشمِ مومن برستی رہے گی
ہمیشہ محرم کا موسم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
رہے نہ رہے ساری دنیا میں کوئی
مگر ابنِ زہرا ترا غم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
کہا شہہ نے اکبر کا لاشہ اٹھا کر
ہماری کمر میں سدا خم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔
علی دیکھ کر بولے غازی کو سجاد
تیرے ہاتھ میں میرا پرچم رہے گا
سدا انچا غازی کا۔۔۔