عرش کے تارے حسین
زہرا کے پیارے حسین
تم ہو ہمارے حسین
ہم ہیں تمہارے حسین
ماہ عزا لو نمودار ہوا
گھر میں میرے بچھ گیا گیا فرش عزا
جان و دل فاطمہ بادشاہ کربلا
بن گیا مہمان میرا
فلک پہ پھر سے محرم کا چاند نکلا ہے
حسین والوں نے کالا لباس پہنا ہے
کہیں پہ نوحہ کہیں پر صداے گریہ ہے
شاہ علیک السلام اے میرے بیکس امام
آپ پہ سب کچھ فدا
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
کسی کے ہاتھ میں عباس کا الم ہوگا
کوئی اٹھاے گا تابوت ابنِ زہرا کا
کہیں سے تعزیہ جھولا کہیں سے نکلے گا
ہوگی قیامت بپا روےنگے اہلِ عزا
شور ہے عاشور کا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
گلی گلی میں سبیلوں کا احتمام ہے پھر
دلوں کی پیاس بجھانے کا انتظام ہے پھر
غریب زہرا کا جاری لبوں پہ نام ہے پھر
آ کے سبیلوں کے پاس جو بھی بجھاتا ہے پیاس
دیتا ہے دل سے صدا
مجری جب کہ آیا ماہ عزا ہوتا ہے
عرش پر ماتم شاہ شہداء ہوتا ہے
ہر انجمن میں ہے سینہ زنی کی تیاری
بس ایک کلام ہے سب کی زبان پر جاری
قدیم طرز پہ ہوتی ہے پھر عزاداری
تعزیے خانے کھلے ماتمی شانے کھلے
ہوتا ہے ماتم بپا
بی ابی انت وا امی یا حسین
کہتا ہے ہر دل یہی ہو میرے ماں باپ بھی
آپ پہ مولا فدا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
تبرکات کے صندوق لاے جاتے ہیں
الم پہ پٹکے پھریرے سجاے جاتے ہیں
سبیل لگتی ہے سقے بنائے جاتے ہیں
لیکے شہیدوں کے نام بنٹتے ہیں پانی کے جام
دیتے ہیں پیاسے دعا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
کرو حسین کا ماتم کرو عزاداری
فرات آنکھوں سے جاری ہو ایسے اشکوں کی
کہ خالی ہاتھ نہ جاے رسول کی بیٹی
ہاتھ میں رومال ہے ماں کا عجب حال ہے
دیتی ہے بی بی دعا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
الم پہ مشک سکینہ سجا کے روتے ہیں
کسی کو دھوپ میں پانی پلا کے روتے ہیں
کبھی کسی کو تبرک کھلا کے روتے ہیں
نام ادھر آ گیا سیدے مظلوم کا
آنکھ سے دریا بہا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔
ہوے ہیں خلق تکلم ہو اس عزا کے لئے
ہماری قوم کے بچے غلام اصغر کے
جوان سب علی اکبر کے نام پر صدقے
تابہ ظہور امام روےنگے یہ خاص و عام
وعدہ ہے اس قوم کا
یا حسین یا حسین۔۔۔
یا حسین یا حسین۔۔۔
ماہ عزا لو نمودار۔۔۔