Kanz e Aza

میں ہوں عباس

A noha written by Mir Sajjad Mir (2026). Lyrics in Urdu.

میں ہوں عباس میرے در پہ تم ایسے آنا

نام میرا ہے زمانے کو ادب سکھلانا


ننگے پاؤں ہے چلے صاحب معراج یہاں

ایسی نالین کے دستار بھی رکھ کر جانا

نام میرا ہے زمانے کو۔۔۔

میں ہوں عباس میرے۔۔۔


باب ہتہ سے بڑا در ہے در مولا حسین

سجدہ کرتے ہوئے دروازے سے اندر جانا

نام میرا ہے زمانے کو۔۔۔

میں ہوں عباس میرے۔۔۔


ماتمی صف میں کھڑے ہو یا نمازی صف میں

کسی حلقے میں بھی ہلکے نہ نظر تم آنا

نام میرا ہے زمانے کو۔۔۔

میں ہوں عباس میرے۔۔۔


ہے بہت شہ کو پسند ایسے بشر کا آنا

وہ جو آیا ہے یہاں جوڑ کے آنا آنا

نام میرا ہے زمانے کو۔۔۔

میں ہوں عباس میرے۔۔۔


ہو گنہگار تو پھر حر سی ندامت لانا

پھر میرا کام ہے حضرت سے تمہیں ملوانا

نام میرا ہے زمانے کو۔۔۔

میں ہوں عباس میرے۔۔۔


قبر میں حاضر و ناظر ہے امام معصوم

ابن زہرا کو بھی پیٹ نہیں دکھلانا

نام میرا ہے زمانے کو۔۔۔

میں ہوں عباس میرے۔۔۔


یہ نہ ہو ہجروں میں ہی وقت گزر جاے تمام

تم وطن سے یہاں آے ہو حرم بھی آنا

نام میرا ہے زمانے کو۔۔۔

میں ہوں عباس میرے۔۔۔


میرے صفرے پہ ملے گی تمہیں جنت کی غذا

یہاں بہلول بھی کھا لیتے ہے دانا دانا

نام میرا ہے زمانے کو۔۔۔

میں ہوں عباس میرے۔۔۔


میر سجاد اٹھا ہاتھ جو مظلوموں پر

میں نے رجعت قلم کرنا ہے ہر وہ شانہ

نام میرا ہے زمانے کو۔۔۔

میں ہوں عباس میرے۔۔۔