ہاے مظلوم ہاے سکینہ
ہاے معصومہ ہاے سکینہ
پانی معصومہ نے مانگا تو طمانچے کھاے
روکے بابا کو بلایا تو طمانچے کھاے
ہاے سکینہ ہاے سکینہ
چھین نے آیا جو زینب کی ردا بچی نے
شمر کو روکنا چاہا تو طمانچے کھاے
پانی معصومہ نے۔۔۔
جلتے خیمے سے نکلتے ہوئے شہزادی نے
راستہ پوچھا نجف کا تو طمانچے کھاے
پانی معصومہ نے۔۔۔
ڈھونڈتی تھی وہ طمانچوں کی شکایت کے لئے
مل گیا باپ کا لاشہ تو طمانچے کھاے
پانی معصومہ نے۔۔۔
گر گیء تھی وہ کہیں چلتے ہوئے ناقے سے
شمر جب ڈھونڈ کے لایا تو طمانچے کھاے
پانی معصومہ نے۔۔۔
اپنے چہرے کو طمانچوں سے بچانے کے لیےء
ننھے ہاتھوں سے چھپایا تو طمانچے کھاے
پانی معصومہ نے۔۔۔
یہ تو اچھا ہی ہوا دل میں کہا کرتی تھی
نہ رہے جب میرے بابا تو طمانچے کھاے
پانی معصومہ نے۔۔۔
کھاے زینب نے کیء درے بھتیجے کے لئے
اس نے باقر تو بچایا تو طمانچے کھاے
پانی معصومہ نے۔۔۔
کوفہ و شام کے بازاروں میں چلتے چلتے
تھک کے بیٹھی جو سکینہ تو طمانچے کھاے
پانی معصومہ نے۔۔۔
میر سجاد سکینہ بھی ہے زہرا کی طرح
ہو گیء جب یہ یتیمہ تو طمانچے کھاے
پانی معصومہ نے۔۔۔