Kanz e Aza

عباس سکینہ کو

A noha written by Qamar Hasnain. Lyrics in Urdu.

ساحل کی طرف دیکھ کے کہتی تھی یہ زینب

عباس کہاں ہو میرے عباس کہاں ہو


زینب کی یہ فریاد ہے دامن میں چھپالو

عباس سکینہ کو طمانچوں سے بچالو


کہتی ہے سکینہ کے عجب حال ہے ہاے

کوزے لےء بیٹھی رہی عمو نہیں آے

بابا بھی نہیں کون یہاں ہم بچاے

اک بار اسے دست بریدہ میں اٹھالو

عباس سکینہ کو۔۔۔


سینہ اسے بابا کا میسر نہیں کب سے

زنداں کی زمیں پر یہ اگر سوے تو کیسے

عابد کی یہ زنجیر پہ سر رکھے ہوے ہے

لے جاؤ اسے گود میں بچی کو سلا لو

عباس سکینہ کو۔۔۔


زنداں میں زرا چین نہیں پاتی ہے بچی

دکھ حد سے گزرتا ہے تو چلاتی ہے بچی

جب شمر ہے بڑھتا تو لرز جاتی ہے بچی

امداد کرو بھای یتیمہ کی دعا لو

عباس سکینہ کو۔۔۔


سر پر میرے چادر نہیں کچھ آس نہیں ہے

معلوم ہے زندہ میرا عباس نہیں ہے

کہتی ہے سکینہ کے مجھے پیاس نہیں ہے

میں کس سے مدد مانگوں سکینہ کو سنبھالو

عباس سکینہ کو۔۔۔


بیمار مدد اس کی کوی کر نہیں سکتا

ڈر جاتی ہے یہ جب ہے کوئی اسکو جھڑکتا

کانوں سے لہو اس کے ابھی تک ہے ٹپکتا

کہتی ہے چچا جان مجھے پاس بلالو

عباس سکینہ کو۔۔۔


چلاتی ہے زنداں میں کدھر جاے سکینہ

ایسا نہ ہو تنہای میں ڈر جاے سکینہ

بابا سے جدائی میں نہ مر جاۓ سکینہ

ساحل سے اٹھو قید سے اب اسکو چھڑا لو

عباس سکینہ کو۔۔۔


زندان میں زینب کی قمر ہے یہی فریاد

زندہ نہ سکینہ رہی اتنی ہوی بیداد

تدفین ہو کیسے کہ ہے زنجیر میں سجاد

میت کو سکینہ کی کوی بڑھ کے اٹھا لو

عباس سکینہ کو۔۔۔