Kanz e Aza

عباس سالار قافلہ

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

صل علی صل علی

یہ ہے حسینی قافلہ


جب فیصلہ شہ نے کیا

جانا ہے کربوبلا

تیار کر کے قافلہ

زینب سے شہ نے کہا

میری بہن دیکھو زرا

کس شان کا ہے قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا

عباس سالار قافلہ


سادات کا ہے یہ سفر

اٹھتی نہیں کوئی نظر

غازی کی ایک آواز پر

سنسان ہے ہر رہگزر

ایسا بھرم یہ دبدبا

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔


بپھرا ہوا شیر علی

گرد حرم بھی ہر گھڑی

ایک ہاتھ ہے تلوار پر

ایک میں رسن رہوار کی

مثل علی بڑھتا رہا

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔


ہے سبز ساری محملیں

شہزادیاں محمل میں ہیں

سمجھا رہی ہے سب کو یہ

زینب تمہاری چادریں

قایم رہیں گی با خدا

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔


ہے دھوپ میں سایہ بڑا

غازی کا ہے پرچم کھلا

کوئی نہیں پیاسا یہاں

ہے مشک میں پانی بھرا

ہے مطمئن چھوٹا بڑا

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔


اہلِ حرم کی آس ہے

شبیر کو احساس ہے

زور کمر بازو میرا

بھای میرا عباس ہے

سب کے لئے مشکل کشاء

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔


زینب کا یہ فرمان ہے

کوئی ہواؤں سے کہے

بے پردگی ہو نہ کہیں

محمل کا نہ پردہ ہٹے

ہاں روک سکتا ہے ہوا

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔


زینب کے لب پر ہے صدا

شکر نبی شکر خدا

کس میں ہے یہ ہمت بھلا

اس سمت جو دیکھے زرا

ہے جانتے أہل جفا

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔


ساے کی طرح ساتھ ہے

اکبر جواں شبیر کے

محو طواف شاہ دیں

زینب کے دونوں لاڈلے

ہمراہ زینب کی دعا

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔


باقر سے یہ کہنے لگی

بالی سکینہ شاہ کی

ان راستوں میں تو ہمیں

تکلیف نہ ہوگی کوئی

ہے ساتھ میں میرے چچا

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔


فرحان اور مظہر سنو

جب بھی علم لے کر چلو

اونچا علم غازی کا ہے

دنیا سے یہ کہتے رہو

ہے قافلہ شبیر کا

عباس سالار قافلہ

اہلِ حرم کا آسرا۔۔۔