گھر سے چلے جب بہر سفر سبط پیمبر
کہنے لگی عباس کی مادر شیر دلاور
ایک نصیحت کرتی ہوں میں اے میرے دلبر
غم کوئی بھی شبیر کے آے گا نہیں پاس عباس
اجڑے گا نہ زہرا کا بھرا گھر
عباس میرے سر کی قسم کھا
اے بازوے شبیر وفادار قسم کھا
اجڑے گا نہیں زہرا کا بھرا گھر قسم کھا
رکھ ہاتھ میرے سر پہ تو ایک بار قسم کھا
آقا پہ فدا ہوگا تیرا سر
عباس میرے سر کی۔۔۔
جب تک تیرا شانوں پہ رکھا ہے یہ تیرا سر
آیینگے نہیں خیمہء سرور میں ستمگر
گر آے سوے خیمہ لعینوں کا وہ لشکر
جان دے کے بچانے ہے تجھے گھر
عباس میرے سر کی۔۔۔
یہ بازو نگہبان ہے زینب کی ردا کے
نرغے ہو اگر چاروں اہل جفا کے
تو رکھے گا شہزادی کو پردے میں چھپا کے
جاے گی نہ شہزادی کی چادر
عباس میرے سر کی۔۔۔
سقہ ہے تو سقای پہ جاں اپنی لٹانا
پیاسی ہو اگر آل نبی پانی پلانا
دن رات سکینہ کو کلیجے سے لگانا
روے گی شبیر کی دختر
عباس میرے سر کی۔۔۔
کر وعدہ کہ یہ قافلہ ہرگز نہ لٹے گا
جس طرح چلا گھر سے یہ ویسا ہی ملے گا
یہ جھولا بھی اور جھولنے والا بھی رہے گا
آ جائیں گے گھر لوٹ کے اصغر
عباس میرے سر کی۔۔۔
دوران سفر دھیان رہے اہلِ حرم کا
ہر وقت انہیں سایہ ملے تیرے علم کا
ایک پل بھی نہ سادات کو احساس ہو غم کا
نہ دھوپ پڑے گی کبھی ان پر
عباس میرے سر کی۔۔۔
یہ بات میرے لال تجھے بھی تو خبر ہے
تو فاطمہ زہرا کی دعاؤں کا ثمر ہے
سرور ہو اگر دھوپ میں تو مثل شجر ہے
خنجر نہ چلے گا شہ دیں پر
عباس میرے سر کی۔۔۔
پھر مظہر و عرفان یہ بولا وہ دلاور
یہ جان بھی قربان ہے زہرا کے پسر پر
کیوں آپ یہ کہتی ہے میری مادر مضطر
لٹ جاے نہ زہرا کا بھرا گھر
عباس میرے سر کی۔۔۔