چل پڑے شبیر کربلا ہو گیا ویراں مدینہ
روتی اکبر تجھکو صغرا رہ گیء تنہا مدینہ
سر بھی دونگا گھر بھی دونگا بہنوں کی چادر بھی دونگا
دیں بچانے کیلئے نوجواں اکبر بھی دونگا
اب نہ زندہ لوٹ کر میں آؤں گا نانا مدینہ
چل پڑے شبیر کربلا۔۔۔
بہنیں لے کر حرم لے کر کربلا کو جا رہا ہوں
ایک غم ہے میرے دل میں جسکو لے کر جا رہا ہوں
نانا امت نے نہیں دی قبر کی بھی جا مدینہ
چل پڑے شبیر کربلا۔۔۔
رو رہا ہے ایک صحرا دے رہا ہے وہ صداییں
خوں خدارا دے کے اپنا مولا مجھکو آ بساییں
بن جاؤں گا میں مقدس جس طرح مکہ مدینہ
چل پڑے شبیر کربلا۔۔۔
صبح عاشور جو گونجی بن میں اکبر کی اذاں
بہنیں روی پھپھیاں روی روتی ہے اکبر کی ماں
سن کے روی بہن بچھڑی بھای کی اذاں مدینہ
چل پڑے شبیر کربلا۔۔۔
جب چلا تھا قافلہ یہ اونٹوں کی تھی سو خطاریں
آج شاہد بی بیوں کی کوی سنتا نہ پکاریں
تین محمل اک مہاری قافلہ لوٹا مدینہ
چل پڑے شبیر کربلا۔۔۔