اکبر اکبر ہاے اکبر
اکبر میرا سہریاں والا اکبر
اے اکبر یہ سہرا سجانے کے دن تھے
کہاں تیری میت اٹھانے کے دن تھے
وہ گلیاں جہاں تیرا بچپن ہے گزرا
جہاں دیکھتے ہیں سبھی تیرا رستہ
وہی لوٹ کے اب تو جانے کے دن تھے
اے اکبر یہ سہرا۔۔۔
ہے بیٹھی ہوی در پہ بیمار صغرا
تجھے لینے آؤں گا تھا جس سے وعدہ
بہن کو وطن سے بلانے کے دن تھے
اے اکبر یہ سہرا۔۔۔
تجھے ناز سے ایسے پالا پھپھی نے
دعائیں تجھے دی ہے خود زندگی نے
نگاہوں میں تجھکو بسانے کے دن تھے
اے اکبر یہ سہرا۔۔۔
شہ دیں یہ لاشے پہ کہتے ہیں رو کر
سکوں کیسے پاے بھلا قلب مضطر
سہارا تیرا اب تو پانے کے دن تھے
اے اکبر یہ سہرا۔۔۔
ہر ایک صبح مادر نے جب تجھکو دیکھا
اتاری نظر تیرا صدقہ اتارا
اے بیٹا یہ منت بڑھانے کے دن تھے
اے اکبر یہ سہرا۔۔۔
تڑپتے ہوے کہہ رہی ہے یہ مادر
میرے نوجواں اے میرے لال اکبر
کلیجے سے تجھکو لگانے کے دن تھے
اے اکبر یہ سہرا۔۔۔
تھا اظہار اور شادماں غم کا منظر
لپٹ کر جو لاشہ سے کہتی تھی مادر
یہ نوشاہ تجھکو بنانے کے دن تھے
اے اکبر یہ سہرا۔۔۔