اللہ نگہبان وطن جاتی ہوں بھای
اب آخری مجرہ میں بجا لاتی ہوں بھای
اجڑے ہوئے کنبے کو لیےء جاتی ہوں بھای
معلوم نہیں لوٹ کے کب آتی ہوں بھای
دل ڈوبا رہا ہے میرا گھبراتی ہوں بھائی
اللہ نگہبان وطن۔۔۔
حیدر کا پسر فاطمہ کی جان یہی ہے
وہ جس پہ وفا ہو گیء قربان یہی ہے
بھیا میرے پردے کا نگہبان یہی ہے
دل ڈوب رہا ہے میرا گھبراتی ہوں بھائی
اللہ نگہبان وطن۔۔۔
لختِ دلِ شبر کو کلیجے سے لگانا
بے چین جو اصغر ہو تو سینے پہ سلانا
بھیا میرے بچوں کو کہیں بھول نہ جانا
دل ڈوب رہا ہے میرا گھبراتی ہوں بھائی
اللہ نگہبان وطن۔۔۔
ان کاہے کو پھر لوٹ کے یاد آے گی زینب
اب تم کو مدینے میں کہاں پاے گی زینب
مر جائے گی مر جاۓ گی مر جاۓ گی زینب
دل ڈوب رہا ہے میرا گھبراتی ہوں بھائی
اللہ نگہبان وطن۔۔۔
بتلاؤ کہ کب تک یونہی خاموش رہو گے
کیا خواہر ناشاد کو رخصت نہ کرو گے
صغرا کے لئے کیا کوئی پیغام نہ دو گے
دل ڈوب رہا ہے میرا گھبراتی ہوں بھائی
اللہ نگہبان وطن۔۔۔
خاموش سعید اب کہ نہیں ضبط کا یارا
سب اہلِ حرم روتے تھے اک حشر تھا برپا
تھا تربت شبیر پہ زینب کا یہ نوحہ
دل ڈوب رہا ہے میرا گھبراتی ہوں بھائی
اللہ نگہبان وطن۔۔۔