زینب جگر فگار جہاں سے گزر گیء
بیٹوں کو جس نے بھای پہ قربان کر دیا
لاشے جب آے شکر کا سجدہ ادا کیا
ایسا مظاہرہ کبھی دیکھا نہ صبر کا
سرور کی غم گسار جہاں سے گزر گیء
زینب جگر فگار۔۔۔
بازو تھے ریسماں میں بندھے بد دعا نہ کی
بھای بھتیجے قتل ہوئے بد دعا نہ کی
اہل حرم کے خیمے جلے بد دعا نہ کی
بھای کی جاں نثار جہاں سے گزر گیء
زینب جگر فگار۔۔۔
ہو کر اسیر کوچہ و بازار میں گیء
کنبے کو لے کے مجلس غدار میں گیء
سر ننگے جو یزید کے دربار میں گیء
محزون و دل فگار جہاں سے گزر گیء
زینب جگر فگار۔۔۔
خطبہ علی کے لہجے میں جس نے سنا دیا
دربار کو یزید کے جس نے ہلا دیا
تھا حق پہ کون جس نے جہاں کو بتا دیا
حق بین و حق شعار جہاں سے گزر گیء
زینب جگر فگار۔۔۔
ہمشکل مصطفیٰ کا جو ماتم نہ کر سکی
عباس با وفا کا جو ماتم نہ کر سکی
مظلوم کربلا کا جو ماتم نہ کر سکی
کنبے کی سوگوار جہاں سے گزر گیء
زینب جگر فگار۔۔۔
تھی حیدری جلال کی تصویر شام میں
کی مقصد حسین کی تشہیر شام میں
رکھی بناے مجلس شبیر شام میں
ماتم کی ذمہ دار جہاں سے گزر گیء
زینب جگر فگار۔۔۔
ظالم نے بیلچے سے جسے کر دیا شہید
کیسے کہوں جو اس پہ مظالم ہوے شدید
دل کانپتا ہے ضبط کا یارا نہیں سعید
زہرا کی یادگار جہاں سے گزر گیء
زینب جگر فگار۔۔۔