زینب کا تجھ سے وعدہ ہے بھای
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
بے وارثی ہو یا بے ردائی
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
پرچم اٹھا کر غازی کا اپنے
پورے کروں گی میں تیرے وعدے
بابا کریں گے مشکل کشای
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
زینب کا تجھ سے۔۔۔
پیغام تیرا مٹنے نہ دوں گی
پیاسی رہوں گی پیدل چلوں گی
مظلومیت کی بن کر گواہی
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
زینب کا تجھ سے۔۔۔
اوڑھوں گی سر پر اس وقت چادر
لے لوں گی بدلہ جب اے برادر
کہتی ہے تجھ سے زہرا کی جای
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
زینب کا تجھ سے۔۔۔
بیٹوں کا ماتم اس دن کروں گی
چہلم تمہارا جب کر چکوںگی
میں نے یہی ہے منت اٹھای
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
زینب کا تجھ سے۔۔۔
چادر کے بدلے سر لوں گی اس کا
مجلس کی خاطر گھر لوں گی اس کا
نسل یزیدی دے گی دہای
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
زینب کا تجھ سے۔۔۔
ہر گھر میں ہو گا اب تیرا ماتم
ہر روز ہوگا مثل محرم
دیکھے گی اب تو ساری خدائی
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
زینب کا تجھ سے۔۔۔
تابوت تیرا غازی کا پرچم
اٹھتے رہیں گے دنیا میں ہر دم
میں نے قسم ہے زہرا کی کھای
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
زینب کا تجھ سے۔۔۔
رب کی رضا ہے ریحان نوحہ
نہ قید موسم نہ خوف دنیا
یہ نوکری ہے قسمت سے پای
دنیا میں تیرا ماتم رہے گا
زینب کا تجھ سے۔۔۔