مقتل میں سر کو پیٹ کے کہتی تھی فاطمہ
ظالم میرے حسین کے سر کو نہ کر جدا
زخمی ہے میرا لخت جگر خشک ہے گلا
پیاسا ہے تین روز کا یہ میرا مہ لقا
ظالم نے ایک ماں کی نہ آہ و بکا سنی
آخر گلے پہ پھیر دی فرزند کے چھری
لے گیا شمر بیٹے کا سر کاٹ کر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
سامنے مر گیا ہاے نورِ نظر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
لے گیا شمر بیٹے کا۔۔۔
کند خنجر چلاتا رہا بے حیا
وقتِ آخر نہ پیاسے کو پانی دیا
ہاے چلتی رہی جب چھری حلق پر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
لے گیا شمر بیٹے کا۔۔۔
اس گھڑی روے بیکس پہ ارض و سماں
کھا کے غش گر گیء دشت میں سیدہ
بال پکڑے ہوے جب چلا لے کے سر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
لے گیا شمر بیٹے کا۔۔۔
ہاے سوکھے گلے پر چلی جب چھری
اپنی ماں کو صدا رو کے سرور نے دی
اماں پیاسا ہوں کہتا رہا اک پسر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
لے گیا شمر بیٹے کا۔۔۔
جا بجا جسم پر تیر کھاے ہوے
کیسا شاکر ہے خالق کے سجدے میں ہے
زخمی تیروں پہ بیٹے کا تن دیکھ کر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
لے گیا شمر بیٹے کا۔۔۔
باپ کی منتظر ہے وہ دکھیا ادھر
مر گیا دشت میں اس کا بابا ادھر
کوئی پہنچا دے یثرب میں ہاے خبر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
لے گیا شمر بیٹے کا۔۔۔
کیسے دیکھوں یہ حالت پسر کی بھلا
کر رہا ہے لعیں تن سے سر سو جدا
غم سے ہونے لگا میرا ٹکڑے جگر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
لے گیا شمر بیٹے کا۔۔۔
گود میں جس کو رکھتی تھی اپنے صدا
ظلم اعدا نے اس پر یہ کیسا کیا
لاش اس کی ہے جلتی ہوی خاک پر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
لے گیا شمر بیٹے کا۔۔۔
اک قیامت کا منظر وہ ریحان تھا
کیسے دانش رقم ہو وہ آہ و بکا
ہاے بیکس کا نیزے پہ آیا جو سر
رہ گیء اک ماں خون روتے ہوے
لے گیا شمر بیٹے کا۔۔۔