Kanz e Aza

ماتم کرو حسین

A noha written by Arsalan Azmi. Lyrics in Urdu.

ماتم کرو حسین علیہ السلام کا

اک دن میں گھر اجڑ گیا لوگوں امام کا


سوکھا ہوا تھا سید مظلوم کا گلا

پانی نہیں ملا

گردن پہ شہ کے شمر نے خنجر چلا دیا

روتی تھی سیدہ

کیا حال کر دیا گیا عالی مقام کا

ماتم کرو حسین۔۔۔


اک دن میں دل پہ زخم بہتر کے کھاے ہیں

خوں میں نہائے ہیں

حر جون اور حبیب کے لاشے اٹھاے ہیں

آنسو بہاے ہے

خیموں تلک جنازہ جو لایا غلام کا

ماتم کرو حسین۔۔۔


سینے سے اپنے بیٹے کے نیزہ جدا کیا

ہاے وا مصیبتا

زہرا کا لال دشت میں بے نور ہو گیا

ہاے وا مصیبتا

اس بے وطن کا ہاے شہ تشنہ کام کا

ماتم کرو حسین۔۔۔


زینب کے دل پہ کیسی قیامت گزر گیء

دنیا اجڑ گیء

مقتل میں شہ کی لاش کی بے حرمتی ہوی

وہ دیکھتی رہی

پامال لاشہ ہو گیا شاہ انام کا

ماتم کرو حسین۔۔۔


مولا کے خاندان پہ بڑھتی گیء جفا

چھینی گیء ردا

چلتا تھا گرم ریت پہ کانٹوں پہ قافلہ

بازار آ گیا

نیزے پہ دیکھتا رہا منظر جو شام کا

ماتم کرو حسین۔۔۔


پیاسوں کو یاد کرکے سبیلیں لگاؤ تم

پانی پلاؤ تم

کالا لباس پہنو الم بھی سجاؤ تم

یوں غم مناؤ تم

فرش عزا بچھاؤ شہیدوں کے نام کا

ماتم کرو حسین۔۔۔


اک پل نہ بھول پاےنگے غربت حسین کی

جب تک ہے زندگی

یوں ہی کریں گے میثم و اذلان ازمی

مولا کی نوکری

زہرا سے اجر ہمکو ملے گا کلام کا

ماتم کرو حسین۔۔۔