Kanz e Aza

مارے گےء حسین

A noha written by Mohib Fazli. Lyrics in Urdu.

یا حسین یا حسین یا حسین یا حسین


رن میں ہے زیر خنجر زہرا کا نورِ عین

فضہ کا ہے یہ نوحہ مارے گےء حسین


زخمی بدن ہے سارا پیاسا لہو لہو ہے

سیدانیوں کا رن میں یہ بین چار سو ہے

رہوار سے گرا ہے اب فاطمہ کا چین

رن میں ہے زیر خنجر۔۔۔


اے شمر جس گلے پر خنجر چلا رہا ہے

یہ تین دن کا پیاسا فرزند مصطفیٰ ہے

زہرا کا لال ہے یہ خالق کی زیب و زین

رن میں ہے زیر خنجر۔۔۔


افسوس فاطمہ کی سرکار لٹ گیء ہے

پیاسی سکینہ کب سے آواز دے رہی ہے

دکھیا کو تجھ سے چھٹ کر آے گا کیسے چین

رن میں ہے زیر خنجر۔۔۔


مظلوم بیکفن کا لاشہ زمین پر ہے

تن خاک پر پڑا ہے نوکِ سِناں پہ سر ہے

پامال ہو چکا ہے اب لاشہء حسین

رن میں ہے زیر خنجر۔۔۔


پہلو شکستہ بی بی کب تک ستم اٹھاے

کوئی نہیں ہے کس کو وہ حال غم سناے

اک لاش بیکفن پر کرتی رہی یہ بین

رن میں ہے زیر خنجر۔۔۔


بکھرے ہوے زمیں پر لاشے پڑے ہوے ہیں

بے پردہ بی بیاں ہیں قیدی کھڑے ہوے ہیں

اہلِ حرم کا رن میں برپا ہے شور و شین

رن میں ہے زیر خنجر۔۔۔


بیمار پر غشی ہے بستر بھی جل چکا ہے

عباس آؤ زینب بلوے میں بے ردا ہے

جلتے ہوے قیام سے اٹھا یہ شور و شین

رن میں ہے زیر خنجر۔۔۔


محشر تلک محب یہ ماتم رہے گا جاری

ارمان سیدہ ہے گریہ یہ آہ و زاری

ایمان فرش غم ہے ماتم ہے نسب و لائن

رن میں ہے زیر خنجر۔۔۔