Kanz e Aza

ہاے وہ قید خانہ

A noha written by Mohib Fazli. Lyrics in Urdu.

سجاد کیسے بھولیں غربت کا وہ زمانہ

ہاے وہ قید خانہ ہاے وہ قید خانہ


بے پردہ بی بیوں کا بالوں سے منہ چھپانا

ہاے وہ قید خانہ ہاے وہ قید خانہ


آنکھوں میں بس گیء زندان کی اداسی

بابا کو ڈھونڈتی ہے مظلوم ایک پیاسی

دکھیا کا خوف سے وہ عباس کو بلانا

سجاد کیسے بھولیں۔۔۔


بھولی نہیں سکینہ بازار کا وہ منظر

پتھر برس رہے تھے مجبور قیدیوں پر

وہ شمر کے طمانچے ظالم کا تازیانہ

سجاد کیسے بھولیں۔۔۔


مظلوم قیدیوں کو عابد نہ بھول پاے

ہٹتا نہیں نظر سے بازار شام ہاے

بیمار سارباں کا آنکھوں سے خوں بہانا

سجاد کیسے بھولیں۔۔۔


پیاسی سکینہ ہم سے افسوس ہاے بچھڑ گیء

ہر لب پہ تھا یہ نوحہ رخصت کی یہ گھڑی ہے

زندان سے وطن جب قیدی ہوئے روانہ

سجاد کیسے بھولیں۔۔۔


اب بھی محب مسلسل بیمار رو رہا ہے

آل نبی کے گھر میں فرش عزا بچھا ہے

یہ بین کر رہا ہے سادات کا گھرانہ

سجاد کیسے بھولیں۔۔۔