ہاے میرا پیاسا بھای
کیسی قیامت عصر کو آی
ہو گیء تن سے سر کی جدائی
زینب رو رو دیوے دہای
ہاے میرا پیاسا بھای۔۔۔
خون میں ڈوبا چاند سا مکڑا
حلق سے تو نے تیر نکالا
ننھی لحد بھی قد ہی بنای
ہاے میرا پیاسا بھای۔۔۔
صبر کی طاقت سب کو دکھادی
یا علی کہہ کر کھینچ لی برچی
میت اکبر تو نے اٹھای
ہاے میرا پیاسا بھای۔۔۔
جس میں بندھا تھا رات میں کنگنا
اس میں پڑا ہے پھندا رسن کا
کبرا دیکھے اپنی کلائی
ہاے میرا پیاسا بھای۔۔۔
اپنا چہرہ خون میں بھر کر
آیا جو دلدل خیمے کے در پر
دوڑتی در پہ سکینہ آی
ہاے میرا پیاسا بھای۔۔۔
عصر کے بعد آے ہیں ستانے
رحم نہیں کھایا اعدا نے
خیمے لوٹے آگ لگای
ہاے میرا پیاسا بھای۔۔۔
لاکھوں کا لشکر تیرا بڑھاپا
حملے سے تیرے لرزاں ہے کوفہ
کس نے دیکھی ایسی لڑائی
ہاے میرا پیاسا بھای۔۔۔
کہتی تھی ماہر زینب مضطر
لاشہء شہ سے رخصت ہو کر
جی بھر کر میں رونے نہ پائی
ہاے میرا پیاسا بھای۔۔۔