ہر سانس ماتمی کی شبیر تیرے نام
اللّٰہ کر رہا ہے مولا تجھے سلام
آیت کر رہی ہے مولا تیری تلاوت
ہے دین مصطفیٰ کی ضامن تیری شہادت
جو کر نہ پایا کوئی تو نے کیا وہ کام
ہر سانس ماتمی کی۔۔۔
چھ ماہ کی امانت رن میں چھپای تو نے
جلتی ہُوئی زمین پہ تربت بنائی تو نے
تیغ علی سے مولا کیسے لیا ہے کام
ہر سانس ماتمی کی۔۔۔
مل کر وضو کی خاطر چہرے پہ خون اصغر
بے جاں نمازیوں کی رن میں صفیں بچھا کر
شبیر کر رہے ہیں سجدے کا اہتمام
ہر سانس ماتمی کی۔۔۔
گھر لٹ سارا بیٹے بچے نہ بھای
نوک سناں سے دیکھی بہنوں کی بے ردائی
تجھ پر ہوی ہے مولا مظلومیت تمام
ہر سانس ماتمی کی۔۔۔
کیسا محبتوں میں تقسیم ہو گیا ہے
بیٹے کے ساتھ لاشہ رن میں پڑا ہوا ہے
نیزے پہ سر گیا ہے بیٹی کے ساتھ شام
ہر سانس ماتمی کی۔۔۔
کربوبلا سے پیدل پر خار راستوں پر
آے گا روز ملنے غازی کو ساتھ لے کر
جب تک کرے گی زینب زندان میں قیام
ہر سانس ماتمی کی۔۔۔
میرا بنے ٹھکانہ کربوبلا کی جنت
ہر دم ہے یہ تکلم مومن کے دل کی حسرت
میں بیکفن نہ پاؤں اے بیکفن امام
ہر سانس ماتمی کی۔۔۔