ہو دل میں عشق کی شدت تو لا الٰہ پڑھو
گرا دو قلعہء بیعت تو لا الٰہ پڑھو
ہو مثل حر جو ریاضت تو لا الٰہ پڑھو
دل و نظر میں ہو غیرت تو لا الٰہ پڑھو
زباں سے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل
دل و نگاہ مسلمان نہیں تو کچھ بھی نہیں
وقت کے یزید کو برباد کر دیا
ہم کو یا حسین نے آزاد کر دیا
لبیک یا حسین
زندگی حسین ہے روشنی حسین ہے
آ گہی حسین ہے بندگی حسین ہے
سر فروش ہوں میری عاشقی حسین ہے
حر نے ایسا راستہ ایجاد کر دیا
ہم کو یا حسین نے۔۔۔
عاقلوں کے شہر میں ظلمتوں کے بہر میں
سانس لے رہے ہیں ہم نفرتوں کے زہر میں
یا حسین آسرا ظالموں کے دہر میں
آنسوؤں کو آپ نے امداد کر دیا
ہم کو یا حسین نے۔۔۔
دولت کیا ہے مٹی ہے شہرت کیا ہے مٹی ہے
جو ہو سروں پر دل پر نہ ہو ایسی حکومت مٹی ہے
خاک شفا ایک تیرے سوا سب کی حقیقت مٹی ہے
خاک کربلا نے دل آباد کر دیا
ہم کو یا حسین نے۔۔۔
سنو سنو
کلیجہ تھام کے روداد عشق سارے سنو
برائے نصرت ایمان ایک مسلم تھا
جسے بلایا تھا مہمان ایک مسلم تھا
سجا تھا کوفے کا دیوان ایک مسلم تھا
تھے باقی سارے مسلمان ایک مسلم تھا
بلا کے کوفہ اسے ظالموں نے چھوڑ دیا
کیا تھا وعدہ جو مولا سے سب نے توڑ دیا
سنا وطن میں جو زہرا کے پیارے بیٹے نے
حسین چھوڑ کر مدینہ کربلا کو چلے
سعید و جون زہیر اور اوسجا بھی جڑے
کہا یہ حر نے اکیلا تمہیں نہ چھوڑیں گے
تمہاری پیاس پہ مولا یہ جان دے دیں گے
ناتواں قلب کو فولاد کر دیا
ہم کو یا حسین نے۔۔۔
اٹھا کے لاشوں پہ لاشے لایا
نبی کا بیٹا حسین تنہا
تھا تپتے صحرا میں بھوکا پیاسا
غریب زہرا حسین تنہا
جس نے جواں کو مرتے دیکھا
قاسم کے ٹکڑوں کو بھی سمیٹا
ننھے گلے سے تیر نکالا
غازی کو گھوڑے سے گرتے دیکھا
عون و محمد کے لاشے لایا
غریب ایسا کوئی نہیں ہے
وہ جس نے سجدے میں سر کٹایا
کیا تھا وعدہ جو وہ نبھایا
خدا بھی درویش پھر پکارا
سلام حسین سلام حسین