شہید ہو گیا فروہ کا لال جب رن میں
رکھا خزاں نے قدم کو حسن کے گلشن میں
لعیں نے کر دیا قاسم کی لاش کو پامال
حسین ہو گےء سنتے ہی یہ خبر بے حال
حسین اپنے بھتیجے کا غم اٹھاے ہے
ردا میں لاش کے ٹکڑوں کو جا کے لاے ہے
بپا جو حشر کا عالم تھا خیمے کے اندر
لہو میں ڈوبی ہوئی دیکھ دیکھ کر چادر
سکینہ نے پوچھا یہ زینب سے رو کر
پھپھی بابا چادر میں کیا لاے ہے
ٹھوکریں کھاتے مقتل سے شاہ آتے ہے
پوچھا زینب سے بچی نے کیا لاتے ہیں
عمامہ ہے بابا کا کیوں خوں میں تر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
آ کے دیکھا جو خیمے میں شبیر کو
کانپتا پایا زینب دلگیر کو
بولی زینب کے دامن کو وہ تھام کر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
شہ کے ہاتھوں میں دیکھی جو گٹھری بندھی
ہاے معصوم بچی یہ کہنے لگی
دل پھٹا جاتا ہے میرا یہ دیکھ کر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
ارے ماتھے پہ بابا کے کس کا ہے خوں
ہاے اس خوں سے آتی ہے اپنے کی بو
ٹپکتا ہے کس کا لہو خاک پر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
سنبھالے سے یہ دل سنبھلتا نہیں
میری آنکھوں سے یہ اشک رکتا نہیں
مجھے بھی تو اس بات کی ہو خبر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
ہاے اپنوں سے کچھ بھی چھپاتے نہیں
اے اماں یہ بابا بتاتے نہیں
تھک چکی ہوں میں یہ بارہا پوچھ کر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
کس کا یہ جسم ہے جو کہ پامال ہے
آپ کے ہاتھ اور یہ جبیں لال ہے
دیکھا بابا کو تو بولی وہ نوحہ گر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
سکینہ کا دیکھا جو یہ حال و زار
تو زینب پکاری میری دل فگار
نہ پوچھو میری ہاے لختِ جگر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
کبھی بھی یہ صدمہ نہ سہہ پاؤ گی
جو دیکھو گی چادر میں مر جاؤ گی
ہاے ضد نہ کرو میری نور نظر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
جس کو گھوڑوں کی ٹاپوں سے روندا گیا
اس کا لاشہ یہ گٹھری میں لایا گیا
دکھائی جو چادر اسے کھول کر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
ہاے یہ دیکھتے ہی وہ غش کھا گیء
گر کے میت پہ قاسم کی کہنے لگی
میں ہر گز نہ لاؤں گی یہ ہونٹوں پر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔
شمس لکھ نہ سکا ہاے تیری فغاں
ہو سکے نہ یہ عامر سے کچھ بھی بیاں
پھر نہ پوچھا سکینہ نے یہ عمر بھر
پھپھی بابا چادر میں۔۔۔