Kanz e Aza

ہاے ابن حسن

A noha written by Akhtar Sirsvi. Lyrics in Urdu.

ہاے ابن حسن پہ کیا گزری


لاش قاسم کے ہو گےء ٹکڑے

ایک شب کی دلہن پہ کیا گزری


گھر سے نکلا تھا باندھ کر سہرا

جگمگایا تھا چاند سا مکھڑا

دو گھڑی میں خوشی نے منہ موڑا

زندگی نے دیا عجب موقع

رن میں گھوڑوں سے ہو گیا پامال

پھول جیسے بدن پہ کیا گزری

ہاے ابن حسن پہ۔۔۔


شہ کی پیری ہے الجھنوں میں اسیر

اور کیا کیا دکھاے گی تقدیر

پہنچے جس وقت دشت میں شبیر

ٹکڑے ٹکڑے تھی بھائی کی تصویر

دیکھ کر لاش کو بھتیجے کی

قلب شاہ زمن پہ کیا گزری

ہاے ابن حسن پہ۔۔۔


چند خوشیاں تھی غم کی تمحیدیں

جیسے بربادیوں کی تاکیدیں

ہو گیء خون ماں کی امیدیں

چاند جب چھپ گیا کیا عیدیں

لٹ گیا غریب ماں کا جہاں

مامتا کے چمن پہ کیا گزری

ہاے ابن حسن پہ۔۔۔


کب تھی تقدیر ایک یتیم کے ساتھ

سرخ سہرا تھا ظلم کی سوغات

ایک مسافر کی یوں چڑھی بارات

راس آی نہ دشت میں ایک رات

آ کے اپنے وطن سے کوسوں دور

ایک غریب الوطن پہ کیا گزری

ہاے ابن حسن پہ۔۔۔


جسم قاسم کے ٹکڑے ہوتے ہیں

ماں تڑپتی ہے چین کھوتی ہے

لاش پہ بین کر کے روتی ہے

ایسی شادی بھی کوئی ہوتی ہے

بجھ گےء ماں کے حسرتوں کے چراغ

ایک بیوہ کے من پہ کیا گزری

ہاے ابن حسن پہ۔۔۔


ایک بہن جو وطن میں تھی تیری

یاد آی نہ کیوں تجھے اس کی

تیرے ہاتھوں میں رکھی ہے مہندی

اس نے خوابوں میں دیکھ لی شادی

تجھکو سہرا میں کیا خبر قاسم

تیری صغرا بہن پہ کیا گزری

ہاے ابن حسن پہ۔۔۔


وہ مصائب ہوئے رقم اختر

بس تڑپنے لگا قلم اختر

رہ گیا فکر کا بھرم اختر

ہو گیء سب کی آنکھ نم اختر

پرسہ عرفان دے کے قاسم کا

کیا خبر انجمن پہ کیا گزری

ہاے ابن حسن پہ۔۔۔