کبریٰ نے کہا قاسم دولہا
کس سُونے بن میں سوتے ہو
بچپن کا رنڈھاپا دیکھو ذرا
کس سُونے بن میں سوتے ہو
سہرا ہے کہیں کنگنا ہے کہیں
مسند کے ایوز ہے خاک نشیں
ہے رانڈ بنی معبوثِ جفا
کس سُونے بن ۔۔۔
دیکھو تو زرا ہم شان علی
یہ مانگ ہماری خاک بھری
کس سے میں کروں قسمت کا گلہ
کس سُونے بن ۔۔۔
پازیب کی جا بیڑی ہے پڑی
کنگنے کے ایوز رسی ہے بندھی
کیا خوب بنی کیا حال بنا
کس سُونے بن ۔۔۔
تھاما تھا جوتم نے ہاتھ میرا
دینا تھا لحد تک ساتھ میرا
ایک شب کی بنی سے ہو کے خفا
کس سُونے بن ۔۔۔
مظلوم بنے بے یار بنے
مرتے ہیں بنی غمخوار بنے
بتلائو تو اپنا حال ذرا
کس سُونے بن ۔۔۔
ماتم میں گریباں پھاڑوں گی
بالوں سے لحد کو جھاڑوں گی
لِلّہ مجھے دو اپنا پتہ
کس سُونے بن ۔۔۔
شادی کا نیا قلات یہ ملا
ہے سر پہ میرے اک کالی ردا
دیکھو تو دولہن کا حال ذرا
کس سُونے بن ۔۔۔
ہو جاتا تھا شوکت حشر بپا
ہہلتی تھی زمینے کرب و بلا
کہتی تھی جو رو رو کر دپکھیا
کس سُونے بن ۔۔۔