Kanz e Aza

آباد ہوئی کربوبلا

A noha written by Shaukath Bilgrami. Lyrics in Urdu.

آباد ہوئی کربوبلا اُجڑا مدینہ

برباد ہوئی میں

زینب کو نہ راس آیا محرم کا مہینہ

برباد ہوئی میں


اک دن تھا کہ اس شہر کی کرتی تھی میں شاہی

اور آج تباہی

بے غسل پڑا مہرِ نبوت کا نگینہ

برباد ہوئی میں

آباد ہوئی کربوبلا۔۔۔


کس لاش پہ روئوں کسے چھوڑوں میں برادر

لاشے ہیں بہتر

حدیہ ہے کہ رونے کی اجازت بھی ملی نہ

برباد ہوئی میں

آباد ہوئی کربوبلا۔۔۔


اصغر کا گلا بھائی کا سر سینہئ اکبر

سب گوہر و چادر

اِس دشت میں لُوٹا گیا زینب کا خزینہ

برباد ہوئی میں

آباد ہوئی کربوبلا۔۔۔


مائیں بھی نہ پہچان سکیں بچوں کے چہرے

بکھرے ہوئے سہرے

ہے خون کے دریا میں غریبوں کا سفینہ

برباد ہوئی میں

آباد ہوئی کربوبلا۔۔۔


اک آگ ہے خیموں میں قیامت کا سمائ ہے

غازی تُو کہاں ہے

دیکھو تو ردا چھین گیا شمر کمینہ

برباد ہوئی میں

آباد ہوئی کربوبلا۔۔۔


چادر چھینی دُرلے لیئے اب ظلم نہ ڈھائو

بابا سے ملائو

نیزے کے تلے بیٹھ کے روتی ہے سکینہ

برباد ہوئی میں

آباد ہوئی کربوبلا۔۔۔


پابندِ رسن بیبیاں بازار کھولے سر

ہر موڑ پہ پتھر

معصوم یتیموں کا بہا سرخ پسینہ

برباد ہوئی میں

آباد ہوئی کربوبلا۔۔۔


شوکت سرِ مقتل یہ کہا بنتِ علی نے

زہرا کی پلی نے

بھیا تیرے بن خاک تیری بہنہ کا جینہ

برباد ہوئی میں

آباد ہوئی کربوبلا۔۔۔