Kanz e Aza

میرا اکبر جواں

A noha written by Shaukath Bilgrami (2026). Lyrics in Urdu.

تیری شادی کا ارمان صغرا کو تھا

اس کے لب پر شام و سحر یہ دعا

میرے بھائی سے مجھکو ملا دے خدا

وہ نہیں جانتی ہے کہ نیزہ لگا


راس آئی نہ کربوبلا

میرا اکبر جواں مر گیا


جب سنا رن میں گھوڑے سے اکبر گرے

ٹھوکریں رن میں کھاتے ہوئے شہ چلے

خاک اور خون میں ہے وہ غلطاں پڑے

حال دیکھا پسر کا تو کہنے لگے

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔


دیکھے زخمی جگر کو شہ کربلا

اس میں برچھی کا پھل جو نظر آ گیا

ہے تصور میں نانا رسول خدا

جیسے ان کی جوانی کو نیزہ لگا

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔


حال صغرا کا بابا دکھا دیجیےء

مجھکو دیدار صغرا کرا دیجیےء

ایک بھائی بہن کو ملا دیجیےء

میرے زخمی جگر کو چھپا دیجیےء

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔


ڈالی اکبر نے سوے مدینہ نظر

ایک ضعیفہ ہے بابا وہ ہے بے خبر

اس پہ تیری جدائی کا ہے یہ اثر

وہ ضعیفہ ہے صغرا تیری منتظر

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔


تیری فرقت میں یہ حال صغرا ہوا

جھک گیء ہے کمر ہاتھ میں ہے عصا

سوچتی ہے میرا بھائی کب آے گا

جیتے جی کیا بہن سے وہ مل پاے گا

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔


بولے شہ کیسے صغرا سنے یہ خبر

منتظر راہ میں ہے بچھاے نظر

ہو گیا رن میں بھای کا زخمی جگر

مر نہ جائے کہیں سن کے نور نظر

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔


منتظر ہے میرے بھائی سانسیں میری

دیکھ لے آ کے دکھیا کی تو بیکسی

ایسا لگتا ہے لمحوں کی ہے زندگی

پھر نہ کہنا کہ صغرا میری چل بسی

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔


سر پہ سہرا ہو آنا میری قبر پر

اپنی دلہن کو لانا میری قبر پر

ایک چادر چڑھانا میری قبر پر

میرا نوحہ سنانا میری قبر پر

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔


پڑھ کے تحریر روے شہ کربلا

نامہ صغرا کا اشکوں سے تر ہو گیا

بولے قاصد سے جا کے سنا واقعہ

تیر اصغر کو اکبر کو نیزہ لگا

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔


روک لے اپنا شوکت قلم روک لے

اشک بن کر سیاہی کے خطرے کہے

بی بی صغرا کے جو بین تو نے لکھے

چشمِ انساں سے اشکوں کے دریا بہے

راس آئی نہ کربوبلا۔۔۔