Kanz e Aza

میں کتنے تیر نکالوں

A noha written by Mubarak. Lyrics in Urdu.

لپٹ کے شاہ سے کہتی ہے فاطمہ رو کے

میرے حسین میں کتنے تیر نکالوں کہ تم کو چین ملے


بتا حسین زیادہ ہے درد کس جا پر

کے ماں نکال لے وہ تیر یا علی کہہ کر

تڑپنا دیکھا نہیں جاتا اب تو مادر سے

میرے حسین میں۔۔۔


وہ جس کو پیار سے اٹھارہ سال پالا ہے

اُسی کے سینے پہ ظالم نے نیزہ مارا ہے

جوان کے سینے سے کھینچی ہے خود سِناں توں نے

میرے حسین میں۔۔۔


نہ ہاتھ پہلو سے اُٹھا نہ تھم سکے آنسو

تمہیں تو یاد ہے زخمی ہوا میرا پہلو

چھپا نہ پائو گے پہلو کا درد اب ماں سے

میرے حسین میں۔۔۔


تمہیں رکھا ہے سدا اپنی چھائوں میں میں نے

بلا کی دھوپ ہے مقتل میں اے میرے بچے

تمہاری لاش پہ سایہ کروں گی بالوں سے

میرے حسین میں۔۔۔


قضا نے تجھ سے مجھے کمسنی میں چھین لیا

زمانہ ہو گیا تجھ سے ملے ہوئے بیٹا

لگا لوں پھر تجھے سینے تو مجھ کو چین ملے

میرے حسین میں۔۔۔


نصیب تک نہ ہوا جلتی خاک کا بستر

دمِ اخیر تمہارا بدن ہے تیروں پر

تمہیں یہ تیر تڑپنے تلک نہیں دیتے

میرے حسین میں۔۔۔


حسین بولے مبارک یہ ماں سے روتے ہوئے

اے ماں نکال لو بس تیرمیرے پہلو سے

جبیں ہو سجدے میں جس وقت میرا دم نکلے

میرے حسین میں۔۔۔