تنہای میں کلثوم پڑا کرتی تھی نوحہ
میں کیا کروں مگر صاحب اولاد نہیں ہوں
عاشور ہے شبیر کا دن بھرتی ہے ماییں
اسلام پہ بیٹوں کو فدا کرتی ہیں ماییں
یہ میرا مقدر ہے کہ میں آج ہوں تنہا
میں کیا کروں۔۔۔
ہاتھوں پہ جو شہ لاییں گے لاش علی اکبر
آ جائیں گی لیلیٰ در خیمہ پہ تڑپ کر
بیٹے کو دعا دیں گی جو دیکھیں گی کلیجہ
میں کیا کروں۔۔۔
جب تیر لگے گا تو مچل جاے گا بے شیر
لے آئیں گے مقتل سے اسے گود میں شبیر
یاد آے گا بانو کو ہمیشہ کوی جھولا
میں کیا کروں۔۔۔
فروہ کے لئے کم نہیں شبر کی نشانی
جی کھول کے کرلیں گی وہ تب مرثیہ خوانی
پامال شدہ آے گا جب بیٹے کا لاشہ
میں کیا کروں۔۔۔
جرأت میں کسی سے نہیں کم عون و محمد
شیروں کی طرح توڑیں گے دم عون و محمد
ارمان دل زینب کا بھی ہو جائے گا پورا
میں کیا کروں۔۔۔
اے کاش پسر آج کوی میرا جو ہوتا
اس وقت وہ شبیر پہ قربان جو ہوتا
سر دیتا وہ کرتی میں ادا شکر کا سجدہ
میں کیا کروں۔۔۔
اکبر کی طرح اصغر بے شیر کی صورت
کٹواتا وہ سر دلبر شبیر کی صورت
ہوتا میرے اولاد کا سر بھی سر نیزہ
میں کیا کروں۔۔۔
ایک پل بھی غیرت کی سبب جی نہیں پاتی
کیا مادر شبیر کو میں شکل دکھاتی
عباس نہ بنتا میری جانب سے جو فدیہ
میں کیا کروں۔۔۔
کلثوم نے تب مانگی دعا عامر و نیر
مایوس نہ کرنا اسے اے خالق اکبر
مانگے کوئی اب میرے وسیلے سے جو بیٹا
میں کیا کروں۔۔۔