واویلا واویلا واویلا واویلا
ہاے ثانیء زہرا اور بازار واویلا
اتری تھی کبھی جن کے لئے آیہء تطہیر
شہزادیاں بازاروں میں ہوتی ہے وہ تشہیر
کی ہے یہ مسلمان نے سادات کی توقیر
ہاے ہوتی ہے صدقوں کی بوچھار واویلا
ہاے ثانیء زہرا۔۔۔
قیدی ہے وہ کوفے میں کبھی جن کی تھی شاہی
قرآن کی آیات میں ہے جن کی گواہی
ہوتی ہے کہیں یوں بھی کسی گھر کی تباہی
ہاے لٹ گیء زہرا کی سرکار واویلا
ہاے ثانیء زہرا۔۔۔
عابد یہ صدا دیتے ہیں تھامے ہوئے بیڑی
کس موڑ پہ لای ہے مجھے میری یتیمی
لنگر کے سبب میری کمر ہو گیء دہری
ہاے کیسے کٹے راہ پر خار واویلا
ہاے ثانیء زہرا۔۔۔
معلوم ہے یہ سب کو نازوں کے پلے ہیں
ان کانٹوں پہ پیدل جو کیء بار چلے ہیں
ایک رسی ہے اور چھوٹے بڑے بارہ گلے ہیں
ہاے ظلم و ستم کی ہے یلگار واویلا
ہاے ثانیء زہرا۔۔۔
کہتا ہے کوی دیکھو وہ عباس کا سر ہے
رہوار کی گردن میں جو سر گرم سفر ہے
شرمندہ ہے بلوے میں جو زینب کھلے سر ہے
ہاے نیزے پہ چلنا ہے دشوار واویلا
ہاے ثانیء زہرا۔۔۔
عورت کوی کہتی ہے وہ ہے مادر اکبر
رکھے ہوئے ہاتھوں کو جو ہے اپنے جگر پر
جیسے کسی برچھی سے ہو چھلنی دل مادر
ہاے داغ پسر سے ہے سینہ فگار واویلا
ہاے ثانیء زہرا۔۔۔
کہتی ہے کوی ماں میرے جرار کہاں ہو
بانو نے کہا عباس علمدار کہاں ہو
ایک شور ہے عباس علمدار کہاں ہو
ہاے درے لگاتے ہیں اغیار واویلا
ہاے ثانیء زہرا۔۔۔
جب دیکھتی ہے بالی سکینہ یہ نظارے
بازار میں ہر سمت تماشائی ہیں سارے
تب دیکھتی ہے بابا میرے تم رن کو سدھارے
ہاے کیا کروں میں دکھایا لاچار واویلا
ہاے ثانیء زہرا۔۔۔
اے عامر و نیر یہ قیامت کی گھڑی ہے
زینب در ساعت پہ سر ننگے کھڑی ہے
بیوؤں میں کہرام ہے مجلس یہ بڑی ہے
ہاے سجتا ہے حاکم کا دربار واویلا
ہاے ثانیء زہرا۔۔۔