Kanz e Aza

پوچھ لو بازار سے

A noha written by Salamat Feroz. Lyrics in Urdu.

پوچھ لو بازار سے دربار سے زندان سے

کس طرح ترای فضہ ظلم کے طوفان سے


تازیانے جب برستے تھے امام وقت پر

بڑھکے خود سہتی تھی فضہ اپنی بوڑھی پشت پر

جاں امامت کی بچای‌ اس نے‌ اپنی جان سے

پوچھ لو بازار سے۔۔۔


جس طرح بازار میں جب نہ رہی وہ ہوش میں

چادر تطہیر بن کر لے لیا آغوش میں

زینب و کلثوم واقف ہے تیرے احسان سے

پوچھ لو بازار سے۔۔۔


پیٹ تھی زخمی بہت تو پیروں سے بہتا تھا خوں

ہر قدم پر ظلم سہہ کے کر دیا ثابت کہ کیوں

عمر لمبی مانگتی تھی دین کے سلطان سے

پوچھ لو بازار سے۔۔۔


واقف تطہیر خو تھی چاہے کہ رل جاے نہ

وہ بچاتی ہی رہی کہ خاک میں مل جاے نہ

سرخ موتی جو سکینہ کے گرے ہیں کان سے

پوچھ لو بازار سے۔۔۔


نام جب زینب کا آیا ہے نجس دربار میں

تو جلالت سے لرز کے بولی اس گفتار میں

کلمہ گو منکر ہوا ہے آج کیوں قرآن سے

پوچھ لو بازار سے۔۔۔


کوی مومن اس کی عظمت کو بھلا سمجھے کہاں

زینب و حسنین نے جس کو ہو سمجھا اپنی ماں

رتبہ ہے افضل سلامت بوزر و سلمان سے

پوچھ لو بازار سے۔۔۔