جب سنا صغرا نے لوٹ آیا وطن میں قافلہ
ہائے جب پہنچیں تو منظر دیکھکر روکے کہا
اے پھوپی اماں بھرا گھر تھابھائیوں سے میرا
کیا ہوا کربوبلا میں کچھ تو بتلائیں زرا
ہائے روتے ہوئے زینب نے کہا اے صغرا
نا تیرا بھائی رہا نا ہی میرا بھائی رہا
باپ جیتا بھی تو کس طرح سے یہ غم سہ ے
بھائی کو پیار ہی اتنا تھا علی اکبر سے
جس گھڑی سینہِ اکبر سے سناں کو کھیچا
نا تیرا بھائی رہا۔۔۔
ہائے جس مشک میں اصغر کے لئے تھا پانی
ہاں اُسی مشک میں سانسیں تھی میرےغازی کی
نہر پر مشک پہ جب تیر لگا پانی بہا
نا تیرا بھائی رہا۔۔۔
ساتھ عباس تھے اکبر تھے بڑی ڈھارس تھی
کس میں جرت تھی نظر ہم پہ اُٹھاتا کوئی
تھا یہی ایک سبب ہم جو ھوئے بے پردہ
نا تیرا بھائی رہا۔۔۔
کیسے بتلاؤں ستم اُس نے اُٹھائے کتنے
شمر نے دُرّے سکینہ کو لگائے کتنے
کھا گیا شام کے زنداں میں اُسے یہ صدمہ
نا تیرا بھائی رہا۔۔۔
یہ تو اچھا ہی ہوا تم نا گئی کربوبلا
تم سے دیکھا ہی نہیں جاتا جو میں نے دیکھا
سینہ اکبر کا چھدا کٹ گیا سرور کا گلا
نا تیرا بھائی رہا۔۔۔
میری ان آنکھوں کی ٹھنڈک تو میرے بھائی تھے
میں نے ان آنکھوں سے دیکھا ہے اُنہیں مرتے ہوئے
کیسے زندہ ہوں میں اب تک یہ مجھے صغرا بتا
نا تیرا بھائی رہا۔۔۔
بس تیرے واسطے آئی ہے مدینے زینب
ورنہ مقصد میرے جینے کا نہیں کوئی بھی اب
ہائے اب کون سہارا ہے میرے جینے کا
نا تیرا بھائی رہا۔۔۔
فاطمہ بنتِ حسن سے یہ کہا کچھ بول
بھیا قاسم بھی نہیں آتے نظر کیوں مجھکو
فاطمہ بنتِ حسن کہنے لگیں اے صغرا
نا تیرا بھائی رہا۔۔۔
کیسی بہنوں پہ جدائی یہ قیامت لائی
ساری بہنوں کی صداؤں میں تھا بھائی بھائی
سنکے زیشان و رضا رویا مدینہ سارا
نا تیرا بھائی رہا۔۔۔