Kanz e Aza

پیاسی سکینہ

A noha written by Zeeshan Abidi. Lyrics in Urdu.

قید خانے میں یہ ایک روز سکینہ نے کہا

منزلیں پیاس کی کتنی ہے بتاؤ بھیا

ہاے عابد نے کہا سن کے سکینہ کی صدا

پیاس کی چار منازل ہے اے پیاسی بہنا


یہ بولی سکینہ سناؤ نہ بھائی

ہے کیا پیاس مجھکو بتاؤ نہ بھائی

ہاے سکینہ پیاسی سکینہ


کہا روکے عابد نے اے پیاسی بہنا

نظر آے جس دم دھواں ہی دھواں سا

ہے یہ پیاس کی پہلی منزل سکینہ

ہاے

یہ سن کر سکینہ پکاری تڑپ کے

سنا تھا یہ قاسم کے سوکھے لبوں سے

چچا جان میں اتنا پیاسا ہوں کہ اب

دھواں چھا رہا ہے نگاہوں کے آ گے

جو اس وقت قاسم پہ مشکل تھی بھیا

وہی پیاس کی پہلی منزل تھی بھیا

ہاے سکینہ پیاسی سکینہ۔۔۔


ہو جب تشنگی سے یہ حالت بدن کی

چپک جاے تالو سے سوکھی زباں بھی

ہے یہ دوسری منزل پیاس بی بی

ہاے

یہ منزل بھی دیکھی ہے بابا پہ میں نے

کہا پیاسے اکبر نے جب رن سے آ کے

زباں رکھ کے بابا کے سوکھے دہن میں

میرے بھیا اکبر تڑپ کر پکارے

زباں خشک ہے اب دہن میں ہے کانٹے

میرے بابا مجھ سے زیادہ ہے پیاسے

ہاے سکینہ پیاسی سکینہ۔۔۔


کبھی پیاس مچھلی کی حالت سنی ہے

وہ جب بار اپنا اپنا منہ کھولتی ہے

یہی تیسری منزل تشنگی ہے

ہاے

یہ سنتے ہی عابد سے بولی سکینہ

یہی حال تھا میرے اصغر کا بھیا

لٹایا تھا بابا نے جلتی زمیں پر

تڑپتے ہوئے جب وہ ساکت ہوا تھا

کبھی کھولتا تھا وہ پیاسے لبوں کو

کبھی بند کرتا تھا سوکھے لبوں۔ کو

ہاے سکینہ پیاسی سکینہ۔۔۔


کہا پھر یہ سجاد نے شاہزادی

نہ باقی رہے جب بدن میں نمی بھی

ہے یہ آخری منزل پیاس بی بی

ہاے

ہے اس منزل پیاس پر یہ بہن بھی

نمی سے ہے محروم میرا بدن بھی

میرے ہاتھ اب میرے بس میں نہیں ہے

ہے پیوست میرے گلے میں رسن بھی

اے بھائی زیادہ نہ جی پاؤں گی اب

میں بابا سے ملنے چلی جاؤں اب

ہاے سکینہ پیاسی سکینہ۔۔۔


جو سجاد سے پیاس کا پوچھتی تھی

وہ رات آ گیء چل بسی جب وہ پیاسی

ہلاتے رہا اس کے شانوں کو عابد

مگر بھای سے وہ سکینہ نہ اٹھی

لپٹ کر وہ سوی ہے بابا کے سر سے

بہت تھک چکی پیاس کے اس سفر سے

ہاے سکینہ پیاسی سکینہ۔۔۔


سناؤں میں زیشان منظر وہ کیسے

رسن بھی نہ کھل پای ہاتھوں سے اس کے

لحد میں سکینہ کے لاشے کو رکھ کے

کہا روکے عابد نے بابا کے سر سے

اے مظلوم بیٹی کے مظلوم بابا

تمہارے حوالے تمہاری سکینہ

ہاے سکینہ پیاسی سکینہ۔۔۔