یا عباس یا عباس
تمہیں سے آس لگاے اداس بیٹھے ہیں
یہ پیاسے بچے جو زینب سے پاس بیٹھے ہیں
عباس کہاں ہو عباس کہاں ہو
پانی زرا خیموں میں لاؤ غازی
بالی سکینہ کو پلاؤ
بچوں کو تم چہرہ دکھاؤ غازی
بالی سکینہ کو پلاؤ
اب تک نہ پیاس بجھی خیمے کے در پہ کھڑی
روتی ہے کوزہ اٹھاے
اصغر کو دیکھتی ہے سب سے یہ پوچھتی ہے
میرے چچا کیوں نہ آے
پانی اسے لا کر پلاؤ غازی
بالی سکینہ کو پلاؤ
پانی زرا خیموں میں۔۔۔
بولو عباس جری کیوں اتنی دیر ہوئی
بچوں کو آ کر سنبھالو
کرتے ہیں یاد مجھے پھیلا کے ہاتھ انہیں
سینے سے اپنے لگا لو
دیکھا نہیں کب سے آ جاؤ غازی
بالی سکینہ کو پلاؤ
پانی زرا خیموں میں۔۔۔
کوزے اٹھا لو سبھی آتے ہی ہونگے ابھی
مشکیزہ خیموں میں لے کے
لا دینگے پانی ہمیں روکے گا انہیں
عمو بہادر ہیں میرے
ٹوٹے نہ دل بچوں کا آؤ غازی
بالی سکینہ کو پلاؤ
پانی زرا خیموں میں۔۔۔
آ جاؤ لوٹ کے گھر نیند آ رہی ہے مگر
سوتی نہیں ہے سکینہ
تم کو معلوم ہے سب سوتی ہے پاس ہوں جب
تم اور بابا کا سینہ
لوری اسے آ کر سناؤ غازی
بالی سکینہ کو پلاؤ
پانی زرا خیموں میں۔۔۔
جب سے یہ شور اٹھا عباس مارا گیا
ٹوٹی ہے سب پہ قیامت
کرتے ہیں رو رو کے دعا دریا پہ ہو اے خدا
عمو ہمارے سلامت
حوصلہ بچوں کا بڑھاؤ غازی
بالی سکینہ کو پلاؤ
پانی زرا خیموں میں۔۔۔
مقتل میں جو بھی گیا واپس نہ لوٹ سکا
معصوم گھبرا رہے ہیں
دکھتا نہیں ہے علم دل میں شقاے حرم
کیا کیا خیال آ رہے ہیں
پھر سے زرا پرچم اٹھاؤ غازی
بالی سکینہ کو پلاؤ
پانی زرا خیموں میں۔۔۔
دریا پہ سب نے دیکھا
پرچم عباس اٹھا
بالی سکینہ نے کہا
دیکھو وہ آتے ہیں چچا
جب وہ علم پاس آیا
بچوں کا دل ٹوٹ گیا
خون میں ڈوبا وہ علم
رکھ کے شہ دیں نے کہا
قتل علمدار ہو گیا ہاے ہم غریب ہو گےء
شیر جیسا بھای تھا میرا ہاے ہم غریب ہو گےء
بچوں نے کوزے پھینکے رو رو کے علم سے لپٹے
دیکھو اے زیشان و رضا دیتا ہے تاثیر صدا
یاد وہ منظر آیا شور تھا خیموں میں بپا
ہاے سکینہ ہاے پیاس
ہاے سکینہ ہاے پیاس