Kanz e Aza

پرچم حضرت عباس

A noha. Lyrics in Urdu.

پرچم حضرت عباس سجاے رکھنا


ظلم کے ساتھ ہر ایک سانس ہے انسان کی ننگ

سیکھو شبیر سے مرنے کی ادا جینے کا ڈھنگ

غم شبیر ہے باطل سے مسلسل اک جنگ

غم شبیر کو تلوار بنائے رکھنا

پرچم حضرت عباس۔۔۔


آکے باتوں میں سبک جان کے فرش غم کو

کھو نہ دینا کہیں شبیر کے اس ماتم کو

خوش ہونے نہیں دینا کبھی چشم نم کو

آندھیوں میں بھی دیا حق کا جلاے رکھنا

پرچم حضرت عباس۔۔۔


روے دستار فضیلت میں نہ آجانا کہیں

شک و شبہات میں پڑ کر نہ گنوا دینا یقیں

غم شبیر عبادت ہے کوئی رسم نہیں

شور ماتم سے زمانے کو جگاے رکھنا

پرچم حضرت عباس۔۔۔


ظلمت کفر میں در آتی ہے ایماں کی لکیر

کفر کر سکتا نہیں حق کے ارادوں کو اسیر

پاک کر دیتا ہر رجس سے ذکر شبیر

ذکر شبیر کو ایمان بناے رکھنا

پرچم حضرت عباس۔۔۔


حشر تک راہ مودت یونہی آباد رہے

یہ دعائے دل زہرا ہے زرا یاد رہے

عمر بھر روتے یونہی تھے نہیں سجاد رہے

اپنی نسلوں کو عزادار بناے رکھنا

پرچم حضرت عباس۔۔۔


غم شبیر سے آباد میرا سینہ ہے

میں عزادار ہوں چہرہ میرا آیینہ ہے

سر بلند ہوکے زمانے میں اگر جینا ہے

سر در سبط پیمبر پہ جھکائے رکھنا

پرچم حضرت عباس۔۔۔