Kanz e Aza

پیر غازی

A noha written by N. Sarwar & J. Jaffri. Lyrics in Urdu.

با وفا عباس علماں والے میرے علماں والے

علماں والے میرے مشکاں والے


شاہ وفا ہے سنتا صدا ہے

کرتا عطا ہے و میرا پیر غازی


میرا پیر غازی مولا وفا کا

و میرا پیر غازی


دنیا میں جس کا یہ پرچم یہ سوہݨا

گھر گھر سجا ہے و میرا پیر غازی


ام البنیں کی آنکھوں کا تارا

جب مولا غازی دھرتی پہ آیا

اس ماں کا رتبہ کتنا ہے اعلیٰ

ہاں جس کو ملا ہے میرا پیر غازی

میرا پیر غازی۔۔۔

شاہ وفا ہے۔۔۔


غازی کا رتبہ ہم کیا بتائیں

زہرا نے جس کو دی ہیں دعائیں

حیدر نے جس کے ہیں ناز اٹھائے

ہاں ایسے پلا ہے میرا پیر غازی

میرا پیر غازی۔۔۔

شاہ وفا ہے۔۔۔


بابا بھی مولا بھائی بھی مولا

دونوں کا پیارا غازی بھی مولا

ہر در پہ جس کی ہے بادشاہی

ہاں وہ بادشاہ ہے و میرا پیر غازی

میرا پیر غازی۔۔۔

شاہ وفا ہے۔۔۔


نیزے پہ آیا جب مولا غازی

بہنوں كے سر پر چادر نہیں تھی

سارے سفر میں رہی بند آنکھیں

ہاں روتا رہا ہے و میرا پیر غازی

میرا پیر غازی۔۔۔

شاہ وفا ہے۔۔۔


بھولیں گے ہم یہ منظر کبھی نہ

روتی تڑپتی در پر سكینہ

پیاسی سكینہ تیرے غم میں چاچا

ہاں پیاسا گیا ہے و میرا پیر غازی

میرا پیر غازی۔۔۔

شاہ وفا ہے۔۔۔


جواد و سرور نے سچ کہا ہے

سب کچھ وفا ہے سب کچھ وفا ہے

اولاد زہرا سے پیار کرنا

ہاں سمجھا گیا ہے و میرا پیر غازی

میرا پیر غازی۔۔۔

شاہ وفا ہے۔۔۔