Kanz e Aza

میں حسین کا غلام

A noha written by Zeeshan Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

لبیک لبیک لبیکا یا حسین

مولا حسین حسین یا مولا


کربوبلا میرا راستہ اور میری منزل سید بادشاہ

ہے سر پہ علم کا سایہ میرا کام نہیں ڈرنا ورنا

سات سمندر پار رہوں یا اپنے دیس کے لوگوں میں

گلی گلی اور نگر نگر گاؤں گاؤں ہر شہر شہر

ہر مجلس میں ہر ممبر پر اعلان کروں گا صبح و شام

یا زہرا یا مولا

انا مجنون الحسین


چاہے زمانہ بولے مجھکو دیوانہ

سارے جہاں میں یا حسین لے کے تیرا نام

میں تو کہوں گا سر عام میں حسین کا غلام

مولا حسین حسین۔۔۔


ایسا عظیم تو نے کربلا میں کام کیا

سب کچھ خدا نے یا حسین تیرے نام کیا

تو ہی تو ہے وہ بادشاہ یا حسین

جس کو دنیا کے سارے بادشاہوں نے سلام کیا

جس کا بابا ہو علی اور ماں ہو فاطمہ

سب کو نصیب کہاں ہوتا ہے ایسا امام

میں تو کہوں گا سر عام۔۔۔


جیسا حسین تو ہے بادشاہ ماشا اللہ

تجھکو ملے ہے سب غلام بھی سبحان اللّٰہ

میں آج حر کو علیہ السلام کیوں نہ کہوں

جس نے عاشور کی شب تیرے لیےء یا ثاراللہ

مال و دولت کو چھوڑا ہاتھوں کو جوڑا اور بولا

یا حسین آپ پہ میرا سلام

میں تو کہوں گا سر عام۔۔۔


سارا زمانہ ہے گواہ یا حسین مولا

تو نے بچایا ہے گواہ یا حسین مولا

حسین و منی وانا من الحسین یعنی تو

بن گیا نبیوں کا شاہ یا حسین مولا

دل والوں کا ہے نعرہ حسین ہمارا

تیرے غلام ہی تو بنتے ہیں عالی مقام

میں تو کہوں گا سر عام۔۔۔


انا مجنون الحسین

انا مجنون الحسین


یا سیدی یا مرشد حسین یا بن الزھراء

جو ہے غلام تیرا اس پہ ہو سلام میرا

بھولا نہیں ہوں میں وہ کوفے کا دربار جہاں

آ کر جلال میں مسلم بن عقیل بولا

ابن مرجانا سن لے روکے گا کیسے

تو کیا ہے آج چاہے آ جائے فقیر شام

میں تو کہوں گا سر عام۔۔۔


مولا عباس تم سے فاطمہ زہرا ہے راضی

تم نے وفاؤں کے میدان میں جیتی ہے بازی

تم بھی تو ہو علی کے بیٹے جب ظالم نے پوچھا

کیوں بن کے رہتے ہو حسین کے غلام غازی

غیض میں آ کر واللہ شیر یہ بولا

ہو جا خاموش دے اپنی زباں کو لگام

میں تو کہوں گا سر عام۔۔۔


ہوتا رہے گا یا حسین یہ اعلان عزا

چلتا رہے گا نہ رکے گا کاروان عزا

پابندیاں ہو چاہے جتنی بھی ان مجلسوں پر

نوحے سناییں گے زیشان اور عرفان عزا

مجلس بھی ہو گی مولا ماتم بھی ہوگا

عشق حسین میں تقیہ ہوتا ہے حرام

میں تو کہوں گا سر عام۔۔۔


حسین امام منستو

منم غلام حسین


میرا سید تو میری جان بھی تو

میرا دین بھی تو ایمان بھی تو

میرے مولا تیری قسم کرم میں

سب سے عالی شان بھی تو

یہ عزت بھی تیرا صدقہ ہے

یہ شہرت بھی تیرا صدقہ ہے

جو کچھ بھی میرے پاس ہے مولا

سب کچھ تیرا صدقہ ہے

کرتا ہوں میں یہ وعدہ یا ابا عبداللہ

تیرا ذاکر ہوں جب بھی سامنے ہوگی عوام

میں تو کہوں گا سر عام

میں حسین کا غلام