زندان ستم سے اہل عزا
آتی ہے کسی بی بی کی صدا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
ہمراہ میرے کوی نہ رہا
میں آج بھی ہوں تنہا تنہا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
ماںیں پھوپھیاں بھای بہنیں
عباس چچا بابا سرور
میں سب کی چہیتی تھی گھر میں
سب جان چھڑکتے تھے مجھ پر
یہ کیسی چلی غربت کی ہوا
یثرب بھی چھٹا کنبہ بھی چھٹا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
زنداں سے میری تنہائی پر
سب کرتے ہوئے فریاد گےء
تربت سے میری رخصت ہو کر
خوں روتے ہوئے سجاد گےء
ہمراہ میرے کوی نہ رہا
میں آج بھی ہوں تنہا تنہا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
اس قید میں ہوں دن رات جہاں
وحشت کا بسیرا رہتا ہے
سورج تو نکلتا ہے لیکن
اس گھر میں اندھیرا رہتا ہے
اے کاش کوئی زایر میرا
ایک دیپ جلا دے آ کے زرا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
نظروں میں پھرا کرتا ہے
میری ہر ایک کی چاہت کا منظر
رہتی تھی چچا کی گودی میں
سوتی تھی پدر کے سینے پر
گھر میرا بنا زندان بلا
اور خاک بنی بستر میرا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
ہر سمت پرندوں سے اکثر
کہتی تھی سکینہ رو رو کر
مجھ دکھیا پر احسان کرو
گر کربوبلا رستے میں پڑے
ایک شیر ترای پر ہوگا
اس شیر سے اتنا کہہ دینا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
ہاتھوں کو اٹھا کے سوے نجف
دادا سے دعائیں مانگتے ہیں
سب میرا وسیلہ دے دے کر
بابا سے دعائیں مانگتے ہیں
پر میرا نصیبا ہے کیسا
چودہ صدیوں سے اہل عزا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
ہر وقت اندھیرے ڈستے ہیں
ہر آن مجھے ڈر لگتا ہے
میں ڈھونڈتی ہوں جب دروازہ
دیواروں سے سر لگتا ہے
زنداں میں رہوں کیسے تنہا
کل چار برس ہے سن میرا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
نانا کا مدینہ چھوٹ گیا
کچھ ایسا لگا قسمت کو گہن
جب گھومنے پھرنے کے دن تھے
اس وقت بندھی گردن میں رسن
میں بیکس کمسن معصومہ
کچھ بھی تو نہیں ہے میری خطا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔
شبیر کے ماتم داروں کو
یہ درد و الم تڑپاتے ہیں
تحریر سکینہ پڑھ پڑھ کر
زواروں کے دل پھٹ جاتے ہیں
اشکوں سے بلال کربوبلا
زنداں کی فصیلوں پر ہے لکھا
سب رہا ہوے میں قید میں ہوں
میں قید میں ہوں
زندان ستم سے۔۔۔