Kanz e Aza

کون ہے جو امداد

A noha written by Bilal Kazmi. Lyrics in Urdu.

کون ہے جو امداد کو آے

ثانیء زہرا کس کو بلاے


غش میں پڑے سجاد مضطر

جلتے ہیں خیمے چھنتی ہے چادر

کون بھلا اب آ کے بجائے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔


قلب کی راحت آنکھوں کے تارے

عون و محمد رن کو سدھارے

بیکس کی دنیا لٹ گیء ہاے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔


چاروں طرف اغیار کی محفل

سخت گھڑی دشوار ہے منزل

دیس پرایا لوگ پراے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔


اے میرے اصغر ہسلیوں والے

کیسے پھپھی اب دل کو سنبھالے

ڈھل گیء شام اور تم بھی نہ آے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔


زینب مضطر شام غریباں

خاک پہ بیٹھی بال پریشاں

غم کی ہے دھوپ اور درد کے ساے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔


ایک رسن میں بارہ گلے ہیں

چھوٹے بڑے سب قیدی بنے ہیں

کون انہیں آفت سے چھڑاے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔


آ کے وطن سے دور سفر میں

سب کچھ لٹا ہے ایک دو پہر میں

دشمن پہ بھی یہ وقت نہ آئے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔


کیسے ہو اب پردے کی حفاظت

جس کے بھروسے لی تھی ضمانت

نہر پہ اس نے شانے کٹاے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔


عون و محمد قاسم مضطر

سوے ہوئے ہے عباس و اکبر

اب تو ہمیں جو چاہے ستاے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔


جب ہو میسر موسم‌ عزا کا

درد میں ڈوبا زینب کا نوحہ

لکھے بلال اور عامر سناے

ثانیء زہرا کس کو بلاے

کون ہے جو امداد۔۔۔