Kanz e Aza

کٹا جو دن تو جفا

A noha. Lyrics in Urdu.

کٹا جو دن تو جفا فوج کی تمام ہوئی

چراغ بجھ گیا زہراہ کا جب تو شام ہوئی


شہید سو گئے جنگل میں سر کو کٹوا کے

خیال آیا نشاں کا نہ فکرِ نام ہوئی

کٹا جو دن تو۔۔۔


سدا یہ دیتی تھی ماں اپنی گود پھیلاۓ

اب آؤ اے علی اصغر کے رن میں شام ہوئی

کٹا جو دن تو۔۔۔


سپاہ روکے رہی قتل گاہ کا رستہ

بہنل نہ بھائی سے مقتل میں ہم کلام ہوئی

کٹا جو دن تو۔۔۔


سناں میں ماں نے بندھے دیکھے گیسوِ اکبر

جواں کے بیاہ کی یوں آرزو تمام ہوئی

کٹا جو دن تو۔۔۔


بھریں جو رانڈوں نے آہیں تو آندھیاں اٹھیں

کھلے جو بال حرم کے تو رن میں شام ہوئی

کٹا جو دن تو۔۔۔


دبا کے ھاتھ سے سینہ قضا کی اکبر نے

کھٹک انی کی انہیں موت کا پیام ہوئی

کٹا جو دن تو۔۔۔


نہ تھے چراغ بھی بے وارثوں کے بالی پر

اداسی اور بڑھی دشت میں جو شام ہوئی

کٹا جو دن تو۔۔۔


کٹا جو دن تو جفا فوج کی تمام ہوئی

چراغ بوجھ گیا زہرہ کا جب تو شام ہی

کٹا جو دن تو۔۔۔