گھوڑے سے گر کے جب علی اکبر نے دی صدا
اپنی کمر کو تھام کے شبیر نے کہا
کڑیل جواں کی لاش اٹھانے چلے ہیں ہم
سیدھی ہو اے کمر تجھے عباس کی قسم
یہ امتحاں ضعیفی میں مجھکو نبھانا ہے
اکب کو لے کے خیمہء زینب میں جانا ہے
رستے میں لڑکھڑاے نہ شبیر کے قدم
سیدھی ہو اے کمر تجھے عباس کی قسم
کڑیل جواں کی لاش۔۔۔
غربت پہ اپنی رویا ہے خود ابن فاطمہ
گر گر کے طے کیا ہے یہ مقتل کا فاصلہ
بس ہم سے دور لاش ہے اکبر کی دو قدم
سیدھی ہو اے کمر تجھے عباس کی قسم
کڑیل جواں کی لاش۔۔۔
راشا ہے اس قدر کے لرزتے ہیں میرے ہاتھ
لاشہ ہے یہ رسول کا اکبر کے ساتھ ساتھ
دو لاشہ ایک ساتھ اٹھاینگے کیسے ہم
سیدھی ہو اے کمر تجھے عباس کی قسم
کڑیل جواں کی لاش۔۔۔
اس حال میں کہیں مجھے زہرا نہ دیکھلے
میری کمر جھکی ہوی بابا نہ دیکھلے
آتے ہی ہونگے میرے مدد کو شہ امم
سیدھی ہو اے کمر تجھے عباس کی قسم
کڑیل جواں کی لاش۔۔۔
سینے میں کہکے توڑی ہے ظالم نے یہ سناں
اب دیکھنے حسین کی نکلے گی کیسے جاں
ظالم کو یہ بتانا ہے ابنِ علی ہیں ہم
سیدھی ہو اے کمر تجھے عباس کی قسم
کڑیل جواں کی لاش۔۔۔
اس حال میں قیام میں جاؤں گا کس طرح
زینب کی کاینات اٹھاؤں گا کس طرح
زہرا کا چاند کربوبلا میں ہوا ہے خم
سیدھی ہو اے کمر تجھے عباس کی قسم
کڑیل جواں کی لاش۔۔۔
اماں کے ساتھ مل کے سناں میں نے کھینچ لی
ہاتھوں میں اب ہمارے وہ طاقت نہیں رہی
عباس کیا گےء میرے بازو ہوے قلم
سیدھی ہو اے کمر تجھے عباس کی قسم
کڑیل جواں کی لاش۔۔۔
باہیں گلے میں ڈال دی اکبر نے جس گھڑی
ابنِ علی نے رو کے تکلم صدا یہ دی
سانسیں بچی ہے اب میرے اکبر کے پاس کم
سیدھی ہو اے کمر تجھے عباس کی قسم
کڑیل جواں کی لاش۔۔۔